غذا کی حفاظت،گھروں اور کمپنیوں میں کام کرنے والوں کیلئے رہنما اصول

سلیقےسے سجی ہوئی صاف ستھری جگہ پر کھانا کھانے سے لذت کام و دہن میں بھی اضافہ ہوتا ہے
سلیقےسے سجی ہوئی صاف ستھری جگہ پر کھانا کھانے سے لذت کام و دہن میں بھی اضافہ ہوتا ہے

غذائی مصنوعات کے لیے، تیاری سے سپلائی تک اس کی مختلف حوالوں سے حفاظت نہایت اہم ہے۔
چند راہنما نکات
آلودہ غذا: وہ غذا ہے جس میں ایسے بیکٹریا اور کیمیائی مادے ہوں جو غذا کو غیر محفوظ بنا دیں۔ بیکٹریا گندی جگہوں کے ساتھ ساتھ ہمارے فضلے، جلد، ناک اور زخموں وغیرہ میں بھی موجود ہوتے ہیں۔ ممکن ہے غذا کا کام کرنے والے لوگ بے خبری میں یہ بیکٹریا اپنے ساتھ لیے پھریں اور انہیں دوسروں تک پہنچا دیں۔ دراصل بیکٹریا زہر خوردنی کا باعث بنتے ہیں۔ گندی سطحوں، گندے ہاتھوں، گندے ساز و سامان اور دوسرے کھانوں سے بیکٹریا غذا میں پہنچ سکتے ہیں۔ بیکٹریا کچے گوشت اور پرندوں میں بھی ہوتے ہیں۔ کیڑے، چوہے، لال بیگ اور دوسرے حشرات الارض ماحول میں موجو د بیکٹریا کو غذا میں پہنچاتے ہیں۔زہر خوردنی وائرس کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے جو ہمارے ہاتھو ں کے ذریعے انسانی جسم سے سطحوں تک پھیل جاتے ہیں یا ہماری غذا یا منہ تک پہنچ جاتے ہیں۔ وائرس غذا میں نشوونما نہیں پاتے، لیکن انہیں کھانے کی وجہ سے بیماری پیدا ہو سکتی ہے۔ وائرس غذا میں اور غذا کی تیاری میں استعمال ہونے والی سطحوں پر کئی دن تک زندہ رہ سکتے ہیں۔
اگر ایسے کیمیائی مادے حادثاتی طور پر غذا میں شامل ہو جائیں جنہیں کھانا مناسب نہیں تو یہ نقصان موت کا بھی باعث بن سکتے ہیں۔ صفائی کے مادوں یا استعمال ہونے والے دوسروں کیمیائی مادوں کو غذا کے قریب نہیں رکھنا چاہیے۔ غیر غذائی مادے جیسے بال اور حشرات غذا کو بیکٹریا سے آلودہ کر سکتے ہیں۔
کچے اجزا اور دوسرے غذائی اجزا وصول کرنا: ضروری ہے کہ آپ صرف وہی غذا قبول کریں جسے آلودگی سے بچا کر اور درجہ حرارت کنڑول کے تحت رکھا گیا ہو۔ غذائی اجزا وصول کرنا اور خریدنا اس کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کیا جائے:
1 اپنا سپلائر احتیاط سے چنیں۔ غذائی اشیا قابل بھروسہ اور معروف ذرائع سے خریدیں۔
2 یہ یقینی بنائیں کہ غذا صاف ڈبوں میں پہنچائی گئی ہے اور اسے آلودگی سے بچا کر رکھا گیا ہے۔
3 اپنے یہاں پہنچنے والی اشیا چیک کریں۔ صرف وہی غذا قبول کریں جو صاف، صحیح سالم ڈبوں یا تھیلیوں میں بند ہو اور صاف گاڑی میں لائی گئی ہو۔
4 غذا کی آمد کے لیے ایسا وقت طے کریں جب آپ کے یہاں کوئی شخص آنے والی غذا کا جائزہ لینے اور اُسے قبول کرنے کے لیے موجو د ہو۔
5 غذا کے ڈبوں پر آمد کی تاریخ لکھ دیں تاکہ یہ دیکھنا ممکن رہے کہ کون سی غذا کتنی تازہ ہے۔
غذا کو سنبھال کر رکھنا :آپ کے لیے تمام غذا کو اس طرح رکھنا ضروری ہے کہ یہ آلودگی سے بچی رہے۔
1 صرف محفوظ غذائی اشیا کو ہی سنھبال کر رکھیں۔ جو غذا آپ کے خیال میں غیر محفوظ ہو اسے پھینک دیں۔
2 مُضر بن سکنے والی تمام غذاؤں کو درست درجہ حرارت پر رکھیں۔
3 تمام غذا کو غذا رکھنے کے لیے صاف ڈبوں میں رکھیں اور جن کے ڈھکن درست پورے آتے ہوں یا انہیں پلاسٹک ریپ سے ڈھک کر رکھیں۔
4 کچی غذا اور کھانے کے لیے تیار غذا کو الگ رکھیں۔
5 کھانے اور پینے کے برتنوں اور ساز و سامان کو صفائی اور جراثیم کُشی کے بعد محفوظ رکھیں۔
6 کیمیائی مادوں کو غذا سے الگ جگہ پر رکھیں، کیمیائی مادوں کو ان کے اصل ڈبوں یا بوتلوں میں رکھیں۔
7 غذا ذخیرہ رکھنے کی جگہوں کو کیڑوں اور موذی جانوروں سے پاک رکھیں۔
غذا تیار / یا فروخت کرنے والی عمارت اور ساز و سامان کو درست حالت میں رکھنا:
1 آپ پر لازم ہے کہ غذا تیار یا فروخت کرنے والی عمارت میں صفائی کا ایسا معیار رکھیں کہ وہاں غذائی کوڑا، گندگی، چکنائی یا دوسرا نظر آنے والا مادہ اکٹھا نہ ہو۔
2 صاف عمارت اور صاف ساز و سامان کے سبب غذا کے آلودہ ہونے کا امکان کم ہو جاتا ہے، صاف عمارت کی وجہ سے کپڑوں اور موذی جانوروں جیسے بڑے چوہوں اور چھوٹے چوہوں کو بھی دور رہنے کی ترغیب ملتی ہے۔ کھانا پکانے اور نکالنے کے برتنوں، چھریوں، کانٹوں، چمچوں، غذا چھونے کی سطحوں اور کچھ ساز و سامان کے لیے محض صفائی کافی نہیں ہے۔
3 ان چیزوں کو صفائی سے صاف کرنا ضروری ہے جو بیکٹریا کو ہلاک کرنے کا زیادہ مؤثر طریقہ ہے۔ صفائی صفائی کا مطلب یہ ہے کہ تمام سطحیں نظر آنے والی گندگی، چکنائی، گرد اور غذائی کوڑے سے صاف ہوں۔ صفائی کے مجوزہ مراحل یہ ہیں:
1 صفائی سے پہلے تیاری: سطحوں پر برش پھیرکر، پونچھ کر یا کُھرچ کر ریزے اور بچی کچھی چیزیں دور کر دیں۔
2 دھونا: گرم پانی میں ڈیٹرجنٹ کے ساتھ دھو کر چکنائی اور گندگی کو دور کریں۔
3 کھنگالنا: صاف پانی سے کھنگال کر اُتری ہوئی گندگی کو مزید دور کریں۔
4 خشک کرنا: ہوا میں خشک کریں یا صاف کپڑا استعمال کریں۔
شگافوں والی یا ٹوٹی ہوئی ٹائلوں والی سطحوں، لکڑی، اکھڑے ہو پینٹ اور شگاف دار یا ٹوٹی پھوٹی سطحوں کو درست طور پر صاف نہیں کیا جا سکتا۔ ٹوٹی ہوئی دیواری، ٹائلوں، گھسے ہوئے فرشوں یا اپنی عمارت کے دوسرے ناقص حصّوں کی مرمت کے لیے نیا میٹریل لگوانے کے لیے جلد کاریگروں سے رابطہ کریں۔
جراثیم کشی
1 جراثیم سے پاک کرنے کا مطلب ہے کہ غذا کو بیکٹریا سے محفوظ کر لیا جائے۔ تیز گرم پانی کو بھی جراثیم کشی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
2 کھانے اور پینے کے برتنوں کو استعمال سے پہلے صاف اور جراثیم سے پاک رکھیں۔
غذا کی تیاری اور فروخت کی عمارت اور ساز و سامان کو اچھی حالت میں رکھنا:
1 آپ پر لازم ہے کہ غذا کی تیاری اور فروخت کی عمارت اور ساز و سامان کو اچھی مرمت شدہ حالت اور درست کام کرتے ہوئے رکھیں۔
2 یہ ضروری ہے کہ عمارت بڑے چوہوں، چھوٹے چوہوں، پرندوں، لال بیگوں اور دوسرے حشرات کے داخلے سے محفوظ ہو۔ دروازوں اور کھڑکیوں کا درست سائز اور درست بند ہونا یقینی بنائیں۔ دیواروں، فرشوں اور چھتوں میں تمام سوراخوں یا شگافوں کی مرمت کریں۔
3 یہ ضروری ہے کہ عمارت کو کیڑوں یا موذی جانوروں کا ٹھکانہ بننے سے بچایا جائے۔
4 کولڈ روم، فریج، چولہے، ڈش واش، گرم اور ٹھنڈے پانی کے سسٹم کاروبار کے محفوظ طور پر کام کرنے کے لیے عین لازمی ہیں۔ مشینوں کی مرمت فوری طور پر کرائیں تاکہ کاروبار چلتا رہ سکے۔ پکانے والے کاریگروں کو اس دوران غذا کی تیاری کی جگہوں پر کام نہ کرنے دیں۔
کیڑوں سے بچاؤ :
1 آپ کے لیے ضروری ہے کہ اپنی عمارت کو کیڑوں اور چھوٹے جانوروں سے پاک رکھیں۔ بڑے چھوہے، چھوٹے چوہے، مکھیاں اور لال بیگ وہ تمام مخلوقات ہیں جو آپ کی عمارت میں کثرت سے جمع ہو سکتے ہیں۔ کیڑے اور موذی جانور باورچی خانوں اور خوراک ذخیرہ رکھنے کی جگہوں پر کھنچے چلے آتے ہیں کیونکہ یہاں انہیں گرم ٹھکانہ، خوراک اور پانی کے ذرائع مل جاتے ہے۔ کیڑے اور موذی جانور، غذا اور سطحوں کو اپنے پیشاب، مینگنیوں اور اجسام کے بیکٹیریا سے آلودہ کر دیتے ہیں یہ بیکٹریا زہر خوردنی کا باعث بن سکتے ہیں۔
2 کیڑوں اور موذی جانوروں کے نقصان پہنچانے سے غذا خراب اور ضائع ہو سکتی ہے، ان کے پورے یا کچھ اجسام غذا میں داخل بھی ہو سکتے ہیں۔
3 اپنی عمارت میں کیڑوں اور موذی جانوروں کے آثار تلاش کریں۔ آثار میں یہ شامل ہے: ٭ زندہ یا مردہ اجسام، انڈے، لاروا (سنڈیاں) اور پیوپا (خول بند اجسام)۔
٭ لال بیگ، بڑے اور چھوٹے چوہوں کی میگنیاں
٭ پیکٹوں، غذا، تاروں، لکڑی، الماریوں یا کاغذ کا نقصان (بڑے اور چھوٹے چوہوں کے سامنے کے دانت بڑتے رہتے ہیں،
اس لیے ان میں غذا اور پیکٹوں کو کترنے اور نقصان پہنچانے کا رجحان پایا جاتا ہے۔)
٭ گرے ہوئے آٹے میں قدموں کے نشانات
٭ بوسیدہ بدبو، چھوٹے جانوروں کی ایک خاص قسم کی بوسیدہ بدبو ہوتی ہے۔
٭ گاہکوں کی طرف سے کیڑے اور چھوٹے جانور نظر آنے کی شکایات۔
اپنی عمارت کو کیڑوں اور موذی جانوروں سے محفوظ رکھنے کے لیے:
1 موذی مخلوق کا خاتمہ کرنے والی کمپنی کی خدمت کا استعمال کریں۔
2 یہ یقینی بنائے کہ باہر سے داخلہ کے لیے کوئی سوراخ اور راستہ موجود نہ ہو۔
3 خود بخود بند ہونے والے دروازے اور ان دوازوں کے گرد موسمی اثرات کو روکنے والی پٹیاں داخلہ گاہوں پر لگوائیں۔
4 رات کو جانے سے پہلے صفائی کریں۔
5 ایسی جگہوں کا خاتمہ کریں جہاں کیڑے اپنی نسل بڑھا سکتے ہیں، مثلا: وہ ساز و سامان ہٹا دیں جو آپ کو درکار نہ ہو یا جو استعمال نہ ہو۔
غذا کا کام کرنیکے لیے درکار مہارتیں اور علم.
غذا کا کام کرنے والوں کو محفوظ غذا کے عمومی اصولوں کا علم ہونا ضروری ہے اور ان کے پاس وہ مہارتیں ہونا ضروری ہے جن سے وہ غذا کا کام محفوظ طریقے سے کر سکیں اور یہ ان کے کام پر منحصر ہے اور زیادہ تر کام مضمون میں ذکر ہو چکا ہے۔ غذا کا کام کرنے والوں کو اپنی ذمہ داریوں سے متعلق زیادہ معینہ علم اور مہارتیں بھی حاصل ہونی چاہیے۔ مثال کے طور پر آنے والی غذا کو وصول کرنا، غذا کو سنبھال کر رکھنا، پکانا اور درجہ حرارت پر نظر رکھنا۔ سپروائزر کو بھی یہ مہارتیں اور علم حاصل ہونا ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *