Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ماسکو میں یوروپ کی بڑی جامع مسجد کا افتتاح

by | Sep 23, 2015

Moscow Mosque

ماسکو :(ایجنسی ) روسی صدر ولادی میر پوتین نے ماسکو میں ایک بہت بڑی جامع مسجد کا افتتاح کیا ۔ یہ یورپ کی چند بڑی مساجد میں سے ایک ہے۔

اس موقع پر ترک صدر رجب طیب ایردوگان اور فلسطینی صدر محمود عباس مہمانانِ خصوصی تھے۔ روسی دارالحکومت میں تعمیر کردہ اس مسجد کا رقبہ بیس ہزار مربع میٹر ہے اور اس میں بیک وقت دس ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔

اس موقع پر صدر پوتین نے تقریرکرتے ہوئے کہا کہ ”یہ مسجد ماسکو کے علاوہ روس بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک اہم روحانی مرکز بنے گی۔ یہ تعلیم ،انسانی نظریات اور اسلام کی حقیقی اقدار کے فروغ کا ذریعہ بنے گی”۔

مسجد کی تعمیر پر سترہ کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے اور اس کی تکمیل میں ایک عشرہ لگ گیا ہے۔اسی جگہ پر پہلے ایک قدیم مسجد واقع تھی اور اس کو شہید کرکے یہ نئی بڑی مسجد تعمیر کی گئی ہے۔ پرانی مسجد کی شہادت کے معاملے پر مسلمانوں اور روسی حکام کے درمیان تنازعہ بھی پیدا ہوا تھا۔

ولادی میر پوتین نے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر کی گئی تقریر میں جہادی گروپوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو ان کے بہ قول سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مذہبی جذبات واحساسات کا استحصال کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ”مشرق وسطیٰ میں جو کچھ رونما ہورہا ہے،ہم وہ دیکھ رہے ہیں،وہاں داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد دنیا کے ایک عظیم دین اسلام کو نفرت کے بیج بونے کے لیے استعمال کررہے ہیں”۔

واضح رہے کہ روس کے علاقے شمالی قفقاز سے تعلق رکھنے والے جہادیوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس وقت شام اور عراق میں داعش یا دوسرے گروپوں کی صفوں میں شامل ہوکر لڑرہی ہے اور وہ اپنے آبائی علاقے میں بھی وقفے وقفے سے حملے کرتے رہتے ہیں۔روسی وزیرداخلہ ولادی میرکولوکولتسیف نے گذشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ قریباً اٹھارہ سو روسی شہری داعش میں شامل ہو چکے ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...