ہنڈائی موٹرز: اجرتوں میں اضافہ کے لئے ہڑتال

Hundai

سئیول ۔ (ایجنسی) جنوبی کوریا کی کارساز کمپنی ’’ہنڈائی موٹرز‘‘ کے ہزاروں کارکنوں نے اجرتوں میں اضافے کے حق میں بدھ کو جزوی ہڑتال کی۔ ہنڈائی ملازمین کی یونین کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کی سئیول کے جنوب مشرق میں 300 کلو میٹر کے فاصلے پر ہنڈائی کے مرکزی پلانٹ میں 4 گھنٹوں تک جاری رہنے والی ہڑتال میں 7 ہزار کے قریب ملازمین نے شرکت کی جبکہ پلانٹ پر کام کرنے والے ملازمین کی مجموعی تعداد 24 ہزار کے قریب ہے۔ ترجمان کے مطابق (آج) جمعرات اور (کل) جمعہ کو بھی جزوی ہڑتال کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ایمپلائز یونین نے تنخواہوں میں 7.84 فیصد اضافے، 65 سال کی عمر تک جاب سیکورٹی اور کمپنی کے 30 فیصد حصہ کو بونس کی مد میں ملازمین کو دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *