غربت کا خاتمہ کئے بغیر دنیا میں انصاف کا قیام ممکن نہیں: مودی

Prime Minister, Shri Narendra Modi addressing the United Nations Summit for the adoption of Post-2015 Development Agenda, in New York

نیویارک۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دنیا سے غربت کا خاتمہ کرنے کو سب کی مشترکہ ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ غربت کا خاتمہ کئے بغیر دنیا کو پرامن ، منصفانہ نظام اور مسلسل ترقی کبھی ممکن نہیں ہوگی۔
مسٹر مودی نے اقوام متحدہ میں پائیدار ترقی کے مقصد سے متعلق منعقد کانفرنس میں کہا، ’’یہ خوشی کی بات ہے کہ ہم سب غربت سے آزاد دنیا کی خواب دیکھ رہے ہیں۔ ہمارے ہدف کردہ مقاصد میں غربت کا خاتمہ سب سے اوپر ہے۔ آج دنیا میں 1.3 ارب افراد غربت کی قابل رحم زندگی گزارنے کے لئے مجبور ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا، ہمارے سامنے سوال صرف یہ نہیں ہے کہ غریبوں کی ضروریات کو کیسے پورا کیا جائے، اور نہ ہی یہ صرف غریبوں کے وجود تک محدود سوال ہے۔ یہ صرف ہماری اخلاقی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ہمیں مشترکہ طور پر اس اہم کام کو انجام دینا ہوگا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا،اگر ہم سب کا مشترکہ قرارداد ہے کہ دنیا میں امن قائم ہو، نظام منصفانہ ہو اور مسلسل ترقی جاری رہے تو غربت کے رہتے یہ کبھی بھی ممکن نہیں ہو گا۔ اس غربت کو مٹانا ہم سب کی اہم ترین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے جن سنگھ کے بانی پنڈت دین دیال اپادھیائے کے انتودے سے متعلق خیالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے میں بھی انتودے کی مہک آتی ہے۔ انہوں نے کہا، ہم پنڈت دین دیال اپادھیائے کی سالگرہ منانے کی تیاری کر رہے ہیں، تو یقینی طور پر یہ ایک خوشگوار اتفاق ہے۔
مودی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے ملاقات کی
دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے یہاں ملاقات کی۔
مسٹر مودی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں 2015 سے آئندہ 15 سال کے مسلسل ترقی کے اہداف پر مبنی اقوام متحدہ پائیدار ترقی کانفرنس شروع ہونے سے پہلے مسٹر بان کی مون سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ترقی کے مسائل پر بات چیت ہوئی جن کا ذکر کانفرنس میں ہوگا۔ مسٹر مودی کی اس سے پہلے عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم اور اردن کے شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *