سول ڈیفنس سے پولس کی ذمہ داری آسان ہو جاتی ہے

Civil Defence Hnn

فیض الحسن انصاری,معیشت ڈاٹ اِن

ممبئی (معیشت نیوز)عروس البلاد یعنی ممبئی میںزور و شور سے بنائے جانے والا تیوہار گنیش چترتی، یہ تیوہار یوں تو خاص طور پر مہاراشٹرین لوگوں کا ہے لیکن آج کل اس تیوہار کو ملک کی کئی ریاستوں میں ہندومذہب کے ماننے والے بڑی عقیدت سے مناتے ہیں، لیکن اس تیوہار کا خاص اثر ممبئی میں دیکھنے کو ملتا ہے ،عقیدت مند گنیش بھگوان کو گھر لاتے ہیں جن میں کچھ گھرانے پہلے سے ہی اس بات کی نیت کرلیتے ہیںکہ گنیش کو گھر کتنے دن رکھنا ہے اور پھر وسرجن یعنی دریا اور سمندر میں ڈبونا ہے،

Civil Defence Hnnn

اس تیوہار کے چلتے ممبئی میں پولیس اور دیگر دفاعی دستے کی خاصی ضرورت ہوتی ہے، جس میں BSF،ممبئی پولیس، کمانڈو، لائف گارڈ،بی ایم سی،وغیرہ کے ساتھ ساتھ Civil Defence یعنی شہری دفاعی دستہ بھی اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ دستہ مرکزی حکومت کے وزارتِ دفاع کا ایک عملہ ہے جسے ملک کی الگ الگ ریاستوں میں نافذکیا گیا ہے،اس فورس کی یہ خاص بات ہے کہ ان کے علاقہ میں ہونے والے کسی بھی حادثہ میں ان کے رضاکار، افسران، فوری طور پر جائع وقوعہ پر پہنچ جاتے ہیں، ہر سال کی طرح اس سال بھی اس دستہ کو صوبائی حکومت اور ممبئی کی بلدیہ کی طرف سے شہر کے ساحلی علاقوں پر دن بھر کے تین حصوں میں تقسیم کرکے مستعد کیاگیا ہے جس میں را ت کے اوقات میں کام کرنے والے جوانوں کی مستعدی کی مثال نہیں ملتی،اس رات کے عملہ میں اکثر ایسے حضرات اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں جو کہ صبح سے شام تک تو اپنے خاندان کو پالنے کے لئے ملازمت اور محنت مزدوری کرتے ہیں اور پھر شام کو ملک کی خدمت کرنے کا جذبہ لئے حاضر ہو جاتے ہیں اس جگہ پر جہاں انہیں ڈیوٹی دی جاتی ہے اب وہ چاہے ممبئی کا مشہور ساحلی علاقہ جوہوچوپاٹی ہو یا پھر ورسووا کا روکس بیچ رضا کار پورے جوش و طاقت لگا کر اپنی ذمہ داری ادا کرتے نظر آتے ہیں جن میں خاص طور پراجے گپتا، سنیل اُجاگرے، شیخ محبوب،شیخ محمد دستگیر،انصاری حنان احمد، سندیپ کلال،رویندرا جھاؤڑے،سنتوش مانگیلا،اجیت مستری،شیخ مظہر ،انصاری حنظلہ،مناّ،پیوش مہتا،طفیل خان،ان سب کے آفیسر منیش پرمار، اور گوپال تامبے وغیرہ خاص طور پر شامل ہیں۔اس دستہ کی ا ندھیری علاقہ کی چوکی k/wاور ایریا آفس میں اکثر تعلیم یافتہ حضرات جڑے ہوئے ہیں اور تمام ہی رضا کار کسی نہ کسی صنعت سے وابستہ ہیں جیسے کمپیؤٹر ٹیچر،سیول کانٹریکٹر، صحافی،ڈاکٹر، انجینئر، اور بڑی بڑی کمپنیوں کے ملازم شامل ہیں ،Civil Defence کے اس دستہ نے گنیش وسرجن کے دوران تمام ہی مواقع پر یعنی۱۸ستمبر،۲۱ ستمبر،۲۳ اور ۲۷ ستمبر کو اپنی خدمت خاص طور پر پیش کی ہیں۔ چند پولیس والوں کا کہنا تھا کہ یہ دستہ ہمارا کا م آسام کرتا ہے،ان کے کام کرنے کا انداز بہت عمدہ ہے اور ان سے ہمیں اپنی ذمہ داری سرانجام دینے میں خاصی مدد ملتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *