ڈیڑھ سالہ مودی حکومت میں ملازمتوں کے اچھے دن نہیں آئے

Modi

نئی دہلی :(ایجنسی) مودی حکومت آنے کے بعد امید تھی کہ ملک میں روزگار کے ذرائع بڑھیں گے. لیکن اب روزگار کے شعبہ میں اچھے دن آنے کے امکانات دھندلے پڑنے لگے ہیں. جاپانی اقتصادی تجزیہ ایجنسی نکیئی نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعد سے تعمیرات کے شعبہ میں ملازمتوں میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے. جبکہ گزشتہ سال کے ابتدائی مہینوں میں اس شعبہ کی صورت حال تھوڑی بہتر تھی

نکیئی نے ستمبر کی رپورٹ ‘انڈیا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس’ یعنی پی ایم آئی میں یہ اعداد و شمار پیش کئے. گزشتہ سال جنوری سے پی ایم آئی کے روزگارسے متعلقہ ضمنی انڈیکس پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ اس سال کے ابتدائی نو ماہ میں سے چھ ماہ میں روزگار کا ذیلی انڈیکس 50 سے نیچے رہا ہے. جبکہ گزشتہ سال کے ابتدائی چھ ماہ میں یہ 50 سے اوپر تھا. اس کا انڈیکس 50 کے اوپر ہوتا ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں روزگار میں اضافہ ہوا ہے

جب یہ 50 سے نیچے ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کمی آئی ہے. ابھی تعمیرات کے شعبہ پر یہ دباؤ بہت زیادہ نہیں ہے، لیکن ملک کی بڑی آبادی کو کام دینے کے لئے اس شعبہ کا بڑھنا ضروری ہے، ورنہ بے روزگاری میں اضافہ ہوگا

تعمیرات کے شعبہ میں نئے پروجیکٹ شروع ہونے کی رفتار سست ہے. ستمبر میں انتہائی کم روزگار بڑھا ہے گزشتہ ماہ بھی روزگار میں جمود کی صورت حال تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *