ائیر فرانس کا 900 ملازمین فارغ کرنے کا منصوبہ

Air France

پیرس ۔(ایجنسی) فرانسیسی فضائی کمپنی ’’ائیر فرانس‘‘نے آئندہ سال کے دوران 900 کے قریب ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ائیرفرانس نے سال 2016-17کے دوران 2900 ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں سے ایک تہائی ملازمین کو آئندہ سال فارغ کیا جائے گا۔ ائیر فرانس کے حکام کے مطابق ایمپلائز یونین کے ساتھ مزاکرات میں بچتوں کے متبادل اقدامات پر سمجھوتہ طے پانے کی صورت میں مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد روکا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ ائیر فرانس کے ملازمین نے ملازمتوں میں کمی کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا تھا اور اس دوران سٹاف نے اعلیٰ عہدیداران کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *