غذائی قلت کے خلاف جنگ کمزور، مینکا کے بیان کی وزارت نے تردید کی

Malnutrition

نئی دہلی:(ایجنسی) غذائی قلت دنیا کا ایک بھیانک اور کریہہ مسئلہ ہے لیکن یہ ہندوستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہےکیوں کہ دنیا میں غذائی قلت کی شکار پچیس فیصدی آبادی ہندوستان میں رہتی ہے جس میں اکثریت پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی ہے دریں اثنا خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خواتین و اطفال بہبود کی وزیر مینکا گاندھی نے کہا ہے کہ بچوں میں غذائی قلت کے خلاف جنگ کمزور ہوئی ہےمینکا کے مطابق سماجی شعبہ کے بجٹ میں کمی کی حکومت کے فیصلے سے برا اثر پڑا ہےاس کی وجہ سے بھارت کے لاکھوں صحت کے کارکنوں کو تنخواہ دینا مشکل ہو گیا ہے
تاہم بعد میں خواتین و اطفال کی فلاح و بہبود کی وزارت نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی اس رپورٹ کی تردید کی کہ مینکا گاندھی نے ایسا کچھ کہا ہے
وزارت نے اپنے وضاحت میں کہا کہ رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں بجٹ میں کمی کے اثر پر مرکزی وزیر مینکا گاندھی کے کچھ بیان اور ان کی تشریح کو بالکل غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے
وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ نیوز ایجنسی رائٹرز نے آئی سی ڈی ایس پروگرام کے بجٹ کے بارے میں مینکا گاندھی سے بات چیت کی تھی. اس میں مینکا گاندھی نے مالیاتی کمیشن کی سفارشات کو قبول کئے جانے کی بات کی تھی. لیکن ریاستی حکومتوں نے اپنے حصے کے اقتصادی تعاون پر عدم تعاون کا مظاہرہکیا جس کی وجہ سے غیر یقینی کا ماحول بن گیا ہے
بیان کے مطابق مرکزی وزیر کو پوری امید ہے کہ جلد ہی اس کا کوئی حل نکل جائے گا
کابینہ کے کسی رکن کا اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں کی عوامی طور پر تنقید معمولی بات نہیں ہے
اس سال فروری میں مودی حکومت نے اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لئے بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری کو بڑھا کر سماجی بہبود سرمایہ کاری میں کمی کی تھی
ریاستوں سے کہا گیا تھا کہ وہ نئی دہلی سے ملنے والے وفاقی ٹیکس سے باقی کمی کو پورا کریں
لیکن سماجی بہبود کے شعبہ میں کمی سے بھارت میں غذائی قلت کو کم کرنے کی کوششوں کو کمزور کرنے کے لئے ہندوستان کو سخت تنقید کا سامنا ہے
کیونکہ ہندوستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں بچوں میں غذائی قلت کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے
دنیا کے دس میں سے چار غذائی قلت کے شکار بچے ہندوستانی ہیں اور ہر سال تقریبا 15 لاکھ بچوں کی پانچ سال کی عمر سے پہلے موت ہو جاتی ہے
خواتین اور اطفال بہبود کی وزیر مینکا گاندھی دس کروڑ غریب بچوں کے کھانے کا انتظام کرنے والے ایک منصوبہ کی نگرانی کرتی ہیں
انہوں نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ موجودہ بجٹ کے تحت 27 لاکھ صحت ملازمین کی تنخواہ صرف جنوری 2016 تک ہی دی جا سکتی ہےیہ ایک سنگین صورتحال ہے اور اس پر فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *