Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

یکساں سول کو ڈ کی سا زش اور ملت کی ذمہ داری

by | Oct 21, 2015

یہودی،عیسائی اور مسلمان ایک ساتھ

بشر یٰ نا ہید کر لا ،ممبئی

حال ہی میں بی جے پی سے وابستہ تنظیم ـ’’ را شٹریہ مسلم منچ ‘‘ نے یکسا ں سو ل کو ڈ کا شگو فہ چھو ڑا ہے۔جب سے نئی سر کا ربنی ہے مسلما نوںکو اشتعال میں لا نے کے لئے بالخصوص مسلم اشوزکو ٹا رگیٹ کر کے یکے بعد دیگرے اٹھایا جا رہا ہے ، با لکل صاف ظاہر ہے کہ یہ اسلام کی مخالفت و مسلم دشمنی کے سو ا کچھ نہیں ۔ درحقیقت یکسا ں سو ل کو ڈ کے بہا نے حکو مت دیگر پسما ندہ اور اقلیتی طبقات پر اپنا شکنجا کسنا چاہتی ہے ۔غو ر کر نے کی بات یہ ہیں کہ کیا حکو مت واقعی یکساں قوا نین کا نفا ذ چا ہتی ہے ؟ اگر ہاں ‘ تو کیا یہ قانون ان سر دا روں کے لئے بھی ہو گا جو بنکو ں میں ہی نہیں ہر جگہ تلوار اپنے سا تھ رکھتے ہیں ؟ بھا نجی سے نکا ح کر نے کا حق ر کھنے والے کر نا ٹک کے ریا ستی قانون کوبھی ختم کر یگا ؟ تیس سال سے زیادہ عمر والی خا تو ن کو بیٹانہ ہو نے پر ہند وشوہر کو دوسری شا دی کا قانو نی حق دینے والی گو ا سو ل کو ڈ سے اس قا نو ن کو خا رج کر وا ئے گا ؟ یہ قا نون سنتھا را کے نا م پر خو د کشی کر نے و الی جین مذہب کی خو اتین کے خلاف بھی ہو گا ؟ سر عام بر ہنہ رہنے و الے سا دھو ئو ں کے خلا ف بھی ہو گا ؟
اس کے پس ،پردہ در حقیقت یکسا ں سو ل کو ڈ کے ذریعہ پسما ندہ طبقات کو ملنے وا لے ر یز ر ویشن کو ختم کر نا ہیں ۔ یکسا ں سو ل کو ڈ کے نا م پرملک کے دیگر مذاہب کو نظر اندازکر کے بہت شا طرانہ انداز میں خا ص طو ر پر طلا ق ، خلع، چا ر شادیاں ، شاہ با نو وغیرہ کو ہی زیر ِ بحث لا یا جا رہا ہے ۔
ان حالات میں ملت کی یہ ذمہ دا ری ہیکہ ان سا زشوں کو ایک مو قع سمجھ کر اسلامی شر یعت کا تعا رف کر وا ئے ۔ ہم ا نہیں یہ سمجھا ئے کہ ازدواجی تنا زعا ت کے حل کی کو ئی صورت با قی نہ رہنے پر انتہا ئی نا گزیر حالات میں اختیار کیا جانے والا آخر ی راستہ ’طلاق ‘ ہے اورخلع کے ذریعہ عورت بھی طلاق ما نگ سکتی ہے و غیر ہ ۔شاہ با نو کہ معاملے کو کس طر ح ما ضی میں اچھالا گیا ہم جا نتے ہیں اگر اسکے قر یبی لو گ مسلہ حل کر دیتے تو کچھ لو گو ں کواسلام کو بدنام کر نے کا مو قع نہ ملتا۔
مسلما نو ں کی ذمہ دا ری ہیکہ اپنے اطر اف میں ہو نے والے ازدواجی تنا زعات کو حل کر نے کی ہر ممکنہ کو شش کر یں، اگر کا میابی نہ ملے تو اپنے شہر کی شرعی پنچایتوں سے رجو ع کر یں ۔ حتی المکان یہ کو شش ہو کہ یہ معملات کو رٹ تک نہ جا پا ئے ‘گھریلو تنا زعات کا تصفیہ کر یں ، رشتہ و نسبت کی کو شش کریں ، بیوا وئوں و طلاق شدہ بے سہاراخوا تین کے نکا ح ثانی کر وائے ، وقف بورڈ سے ملنے والے و ظائف مستحق خو اتین کو فراہم کر وا ئیں ۔ غر ض ہم اس کی نو بت ہی نہ آنے دیں کے ہما رے جاننے والے جوڑے کا کو رٹ میں کیس چلے۔ اور با طل طاقتوں کے لئے مثال بنے کہ مسلمان اپنی خوا تین کو ان کے حق نہیں دیتے ہے ان پر ظلم کر تے ہیں اور وہ مجبور ہو کر اپنی فر یاد عدالتوں اور میڈیا میں لاتی ہیں ۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

جی ہاں ! انجینئرعمر فراہی فکر مند شاعر و صحافی ہیں

دانش ریاض ،معیشت،ممبئی روزنامہ اردو ٹائمز نے جن لوگوں سے، ممبئی آنے سے قبل، واقفیت کرائی ان میں ایک نام عمر فراہی کا بھی ہے۔ جمعہ کے خاص شمارے میں عمر فراہی موجود ہوتے اور لوگ باگ بڑی دلچسپی سے ان کا مضمون پڑھتے۔ فراہی کا لاحقہ مجھ جیسے مبتدی کو اس لئے متاثر کرتا کہ...

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

سن لو! ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دو ست

دانش ریاض،معیشت،ممبئی غالبؔ کے ندیم تو بہت تھےجن سے وہ بھانت بھانت کی فرمائشیں کیا کرتے تھے اوراپنی ندامت چھپائے بغیر باغ باغ جاکرآموں کے درختوں پر اپنا نام ڈھونڈاکرتےتھے ، حد تو یہ تھی کہ ٹوکری بھر گھر بھی منگوالیاکرتےتھے لیکن عبد اللہ کے ’’ندیم ‘‘ مخصوص ہیں چونکہ ان...