حکومت مہاراشٹر کی بے حسی کسانوں کے فنڈ سے پندرہ رقاصائوں کو بنکاک بھیجا گیا

Farmer 2

ممبئی : (ایجنسی) مہاراشٹر کی فڈنويس حکومت سوالوں کے گھیرے میں ہے. ایک آر ٹی آئی میں بڑا انکشاف ہوا ہے کہ حکومت نے وزیر اعلیٰ راحت فنڈ سے 15 رقاصائوں کو بینکاک اور تھائی لینڈ کے دورے پر بھیجا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق آر ٹی آئی کارکن انیل گلگلي کی جانب سے حق اطلاعات کے تحت طلب کی گئی معلومات میں اس کا انکشاف ہوا ہے. رپورٹس کے مطابق اس کے لئے وزیر اعلی امدادی  فنڈ سے آٹھ لاکھ روپے رقاصائوں کے لئے ٹرانسفر کئے گئے ہیں
یہ تمام 15 رقاصائیں سیکریٹریٹ جمخانہ کی سرکاری ملازمہ ہیں. یہ ایک نجی ادارے کی جانب سے منعقد کئے گئے پرفارمنگ آرٹس کے پانچویں کلچرل اولمپیاڈ میں حصہ لے رہی ہیں. قانون کے مطابق وزیر اعلیٰ راحت فنڈ کا استعمال صرف قدرتی آفات سے متاثر لوگوں کی مدد کے لئے کیا جا سکتا ہے. رقاصائوں کے لئے اس رقم کو اسپیشل کیس مان کر منظوری دی گئی ہے
وہیں دوسری طرف سینئر حکام کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اس فنڈ کا استعمال اپنی صوابدید کے مطابق کر سکتے ہیں. ضرورت مند لوگوں کو یہ رقم مہیا کرائی جا سکتی ہے. حکام نے کہا کہ رقاصائوں نے اس سال نیشنل لیول کا مقابلہ جیتا ہے
وزیر اعلیٰ کو لگا کہ بیرون ملک ہندوستانی صلاحیت کے فروغ کے لئے اس کو فروغ دیا جانا چاہئے. وہیں آر ٹی آئی کارکن کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں خشک سالی اور فصل برباد ہونے کی وجہ سے اب تک 660 کسان خودکشی کر چکے ہیں. رقاصائوں کو آٹھ لاکھ روپے دینے کے ایک ہفتے پہلے ہی مراٹھواڑا میں 32 کسانوں نے اپنی جان دے دی تھی. سیکرٹریٹ جمخانہ کے صدر وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنويس ہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *