Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مسجد الحرام میں توسیع مطاف کے کام کا دوبارہ آغاز

by | Oct 27, 2015

Tawaf e Kaba

مکہ مکرمہ : (ایجنسی) مکہ مکرمہ سے حجاج کرام کی واپسی کے بعد مسجد الحرام میں مطاف کے توسیعی کام کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔

چودہ ہزار سے زیادہ انجنئیرز ،ٹیکنیشنز اور مزدور چوبیس گھنٹے مطاف کے توسیعی منصوبے پر کام کررہے ہیں۔اس کی تکمیل کے بعد ایک گھنٹے میں بیک وقت ایک لاکھ پانچ ہزار فرزندان توحید کعبۃ اللہ کا طواف کرسکیں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بیرونی حصے کو مسجد الحرام کی بالائی منزلوں سے ملانے والے پلوں کی تزئین وآرائش کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ مطاف کی زیریں منزل ،باب الفتح ،باب العمرہ اور باب شاہ عبدالعزیز کی تزئین وآرائش کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔

مسجد الحرام کے ان حصوں میں برقی میکنیکی نظام ،مرکزی ائیر کنڈیشننگ نظام ،ہوا کے اخراج اور آمد ،برقی قمقموں ،آواز کے نظام ،گھڑیالوں اور نگرانی کے کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام میں شاہ عبداللہ حرم توسیعی منصوبے کے تحت مزید جگہوں کو شامل کیا گیا ہے اور اس پر نئی تعمیرات کی گئی ہیں جس کے بعد اب مسجد الحرام میں مزید قریباً پانچ لاکھ نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکیں گے۔

سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے اسّی ارب ریال کی لاگت سے مسجد الحرام کا توسیعی منصوبہ شروع کیا تھا۔اس کی تکمیل سے مسجد میں بیک وقت بیس لاکھ نمازی نماز ادا کرسکیں گے اور مطاف کی توسیع سے ایک گھنٹے میں بیک وقت ایک لاکھ سے زیادہ زائرین کعبے کا طواف کرسکیں گے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...