محکمہ پولیس میں خواجہ سراؤں کی بھرتی کا آغاز

تصویر فیس بک
تصویر فیس بک

ایجنسیاں: سماجی تنظیموں ،سیاسی اکھاڑوں کے بعد اب ایڈمنسٹریٹیو سروسوں میں بھی خواجہ سرائوں نے اپنی موجودگی کا اند راج کرادیا ہے ۔تامل ناڈوکی عدالت نے تامل ناڈو یونیفارمڈ سروسز ریکروٹمنٹ بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھرتی کے معیار پر پورا اترنے والے ایک مخنث کو پولیس میں سب انسپکٹر کی ملازمت دیں۔مدراس ہائی کورٹ نے یونیفارمڈ سروسز ریکروٹمنٹ بورڈ کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اگلی بھرتی میں مخنث کی تیسری کٹیگری کو بھی ملازمت کا اہل جانیں.مخنث پریتھیکا یاشینی کی جانب سے پہلے دی جانے والے بھرتی کی درخواست کو پہلے مسترد کردیا گیا تھا جس کے بعد اس نے ہائی کورٹ کا رخ کیا۔
یاشینی نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا ذکر کیا جس میں عدالت نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ مخنثوں کو سماجی اور علمی میدان میں ان کی شمولیت کو کم گردانتے ہوئے ان کے لئے تعلیمی اداروں اور سرکاری نوکریوں میں کوٹے مختص کئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *