بہار میں عظیم اتحاد فتح سے ہمکنار ،بی جے پی کا بیڑا غرق

بی جے پی فتح کے جوش میں مودی مٹھائیاں تقسیم کرنے والی تھی لیکن افسوس مٹھاٗیاں اب دھری کی دھری رہ جائیں گی
بی جے پی فتح کے جوش میں مودی مٹھائیاں تقسیم کرنے والی تھی لیکن افسوس مٹھاٗیاں اب دھری کی دھری رہ جائیں گی

نمائندہ خصوصی،معیشت ڈاٹ اِن
پٹنہ۔ (معیشت نیوز) بہار اسمبلی کی 243 نشستوں کے لئے پانچ مراحل میں ہوئے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع ہونےکے کچھ دیر بعد ہی میڈیا کی تمام اٹکلیںدھری کی دھری رہ گئیں اوربی جے پی کےلیے پی آر کی ذمہ داری ادا کر رہی خصوصاً این ڈی ٹی وی، انڈیا ٹی وی کو منھ کی کھانی پڑی۔ صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی کائونٹنگ نے ایک گھنٹے کے اندر ہی حقیقت بیان کردی اور مہاگٹھ بندھن نے دو تہائی اکثریت سے کامیابی کا پر چم لہرایا۔
ایڈیشنل چیف الیکٹورل افسر آر لكشمن کے مطابق ریاست کے 38 اضلاع میں ووٹوں کی گنتی کے 39 مراکز پر ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع کی گئی۔ جس کے لیےتمام مراکز پر کُل 14 کاؤنٹنگ میزیں لگائی گئی تھیں۔ ڈاک سے موصولہ ووٹوں کی گنتی پہلے کی گئی جس کے لئے ایک کاؤنٹنگ میز الگ سے لگائی گئی تھی۔جنتا دل یونائیٹڈ کو ۷۱راشٹریہ جنتا دل کو ۸۰ اور کانگریس کو ۲۵نشستیں حاصل ہوئی ہیں کل ملا کر عظیم اتحاد نے ۱۷۸ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہےجبکہ بی جے پی و اتحاد نے ۵۸ سیٹوں پر ہی اپنے آپ کو سمیٹ لیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی جسے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ کامیابی سے ہمکنار ہوگی اس نے پہلے ہی مودی مٹھائیاں بنوالی تھیں جبکہ دینک جاگرن نے کامیابی کی خبر بھی شائع کردی تھی۔
اس مرتبہ مہا گٹھ بندھن میں شامل آر جے ڈی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ اس کے 66 امیدوار جیت چکے ہیں جب 15 امیدوار سبقت لئے ہوئےہیں ۔ اس طرح آر جے ڈی کے کھاتے میں 81 سیٹیں جاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس کے بعد جے ڈی یو دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے 53 امیدوار جیت چکے ہیں جبکہ 17 امیدوار آگے چل رہے ہیں۔ جے ڈی یو 70 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ مہا گٹھ بندھن میں شامل کانگریس کا اس الیکشن میں سب سے زیادہ فائدہ ملتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ اس کے 25 امیدوار جیت حاصل کرچکے ہیں جبکہ دو کو سبقت حاصل ہے ۔
ادھر این ڈی میں بی جے پی 39 سیٹیں جیت چکی ہے جبکہ 13 سیٹوں پر اس کو سبقت حاصل ہے۔ ہندوستانی عوام مورچہ میں صرف مانجھی اپنی سیٹ بچا پائے ہیں باقی اس کے تمام دیگر امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ایل جے پی نے دو سیٹیں جیتی ہیں اور ایک پر اس کو سبقت حاصل ہے۔
نتائج سامنے آنے کے بعد جہاںایک طرف بی جے پی کی صفوں میں خاموشی ہے اور ملاقاتوں کا دور شروع ہو گیا ہے، وہیں مهاگٹھ بندھن خیمے میں زبردست جوش و خروش اور جشن کا ماحول ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *