Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ورکشاپ ’’معاشی خبروں کی رپورٹنگ ‘‘کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

by | Dec 5, 2015

Business workshop combined pix

ممبئی : (معیشت نیوز)ملک میں معاشی خبروں ،معاشی تجزیہ ،معاشی امور سے متعلق انٹرویوز،معاشی تجارتی اجلاس وغیرہ کے لیے اپنی شناخت بنا چکا معیشت میڈیا گروپ(www.maeeshat.in) اب طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لیے معاشی امور پر مختلف ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے ۔اسی سلسلے کی ایک کڑی اردو اخبارات میں معاشی خبروں کی رپورٹنگ ہے۔ معیشت میڈیا کے ڈائرکٹر دانش ریاض کے مطابق ’’اردو اخبارات میں معاشی خبروں کی کمی دیکھی جاتی ہے ،عموماً کمیونیٹی میڈیا معاشی خبروں کو ویسی اہمیت نہیں دیتا جیسی کہ دوسری خبروں کو دی جاتی ہےحالانکہ موجودہ دور میں اردو نئی بلندیوں کی طرف عازم سفر ہے۔ اقلیتوں سے وابستہ افراد اردو زبان میں بھی معاشی و تجارتی خبریں پڑھنا چاہتے ہیں لیکن قابل و ہونہار رپورٹر کے نہ ہونے کی وجہ سے نہ تو اردو کے اخبارات مذکورہ خلا کو پُر کر پارہے ہیں نہ ہی کوئی دوسرا ادارہ خاطر خواہ اس کی طرف توجہ دے پارہا ہے یہی وجہ ہے کہ معیشت میڈیا نے اس ذمہ داری کو ادا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے‘‘۔دانش ریاض کے مطابق ’’معیشت گروپ کی جانب سے ’’اردو اخبارات میں تجارتی خبروں کی رپورٹنگ‘‘پر یک روزہ ورک شاپ 16دسمبر 2015؁ بروزبدھ صبح دس بجےتا پانچ بجے ممبئی کے پریس کلب ہال میںمنعقد ہونے جارہا ہے جس میں انڈسٹری کے ماہرین سے استفادہ کا موقع ملےگا۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’بمبئی اسٹاک ایکسچینج کے سی او او و بمبئی بروکرس فورم کے ذمہ دار آدتیہ سری نواس ،ہارورڈ بزنس اسکول (امریکہ)کے سابق فیلو ڈاکٹر شارق نثاربطور خاص لوگوں کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیں گے۔لہذا صحافی ،اہل قلم حضرات کواگر مذکورہ ورکشاپ میں شرکت کرنی ہو تووہ از راہ کرمmaeeshatmedia@gmail.comپر اپنا رجسٹریشن کروا دیں ۔‘‘ واضح رہے کہ رجسٹریشن کے لئے اپنا نام،پتہ،فون نمبر ،ای میل کے ساتھ جس ادارے میں کام کرتے ہوں اس کی تفصیل لازمی ہے۔ورکشاپ کے لیے صرف تیس (۳۰)نشستیں رکھی گئی ہیں لہذا جلد از جلد اپنا رجسٹریشن کرائیں اور پہلے آنے والوں میں جگہ بنائیں۔‘‘
دانش ریاض کے مطابق ’’بیرون ممبئی سے تشریف لانے والے لوگوں کے لیے قیام و طعام کے انتظام کی کوشش کی جائے گی لیکن یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب لوگ اپنا نام پہلے سے رجسٹریشن کرواچکےہوں۔‘‘

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...