امارت شرعیہ بہارکے وفد کا چنئی کے سیلاب زدہ کئی علاقوں کا دورہ

چنئی کے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے امارت شرعیہ کے ترجمان مولاناقمر انیس قاسمی ۔
چنئی کے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے امارت شرعیہ کے ترجمان مولاناقمر انیس قاسمی ۔

مدراس کے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا وقت کی اہم ضرورت: مولاناقمر انیس قاسمی
منصور عالم عرفانی بیورو چیف تمل ناڈوبرائے معیشت ڈاٹ اِن
چنئی :(معیشت نیوز)چنئی میں آئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد امارت شرعیہ بہار ،اڑیسہ وجھارکھنڈ کے ایک وفد نے ادارہ کے رئیس المبلغین مولاناقمر انیس قاسمی کی قیادت میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے حالات کاجائزہ لیا ۔اس موقع پر مولانا قاسمی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ مدراس کا اکثر مضافاتی علاقہ جہاں غربت اور پسماندگی ہے وہاں اس وقت ہر طرف تباہی وبربادی کامنظر دیکھائی دے رہاہے ،چنئی میں ۷نومبرسے مسلسل بارش کی وجہ سے یہاں سیلابی صورت حال پیش آیا ۔لگاتار ۱۰؍۱۲دن بارش اور اس کے بعد پورے شہر میں پانی سپلائی کیلئے بنائے گئے جھیل بھر جانے کے سبب ڈیم کے ٹوٹنے کے خطرہ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے پانی نکاسی کیلئے اسے کھول دیا گیا جس کے بعد یکم سے ۶دسمبر تک حالات انتہائی مشکل ہونے کی وجہ سے عام زندگی تھم سی گئی ۔ایک ہفتہ تک بجلی سپلائی بندرہنے، ٹرین اور ہوائی سروس معطل ہونے کے سبب پورے ملک سے چنئی کا رابطہ منقطہ ہوگیا ۔اس ایک ہفتے کے سیلاب نے ۶۰لاکھ لوگوں کو متاثر کیا جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں مکانا ت مکمل طور پر تباہ و بربادہوگئے۔شہر میں ندی کے آس پاس کے رہائشی علاقے کو اس سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان ہو ا۔بہت سے مکانات مکمل طورپر ختم ہوگیاجبکہ ہزاروں کی تعداد میں ایسے مکانات باقی ہیں جو رہائش کے قابل نہیں ہے ۔۱۲۵سال کے بعد آئے اس تاریخی سیلاب نے چنئی کے نظام زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا ،شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوکر رہ گئی ہے جبکہ بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں جانے کے بعد یہ یقین نہیں آتاہے یہ وہی علاقہ ہے جہاں کل تک خوشحالی اور ہر ابھرا ماحول تھا لیکن آج ہر طر ف سناٹا اور تباہی وبربادی کے مناظر کو صاف طور پر دیکھا جاسکتاہے ۔

چنئی کے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے امارت شرعیہ کے ترجمان مولاناقمر انیس قاسمی ۔
چنئی کے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے امارت شرعیہ کے ترجمان مولاناقمر انیس قاسمی ۔

مولانا قمر انیس قاسمی کے ساتھ مدراس میں موجود امارت کے معاونین ومخلصین جناب شہزاد احمد صاحب سیفش لیڈر، جناب محمد اسعد صاحب ویشالی لیڈر، جناب راشد صاحب ،جناب افروز صاحب پری میٹ کے سماجی وسیاسی کارکن ، جناب عبدالتواب صاحب نے سیلاب زدہ علاقہ ناگل کینی ،قائد ملت نگر ، کنی گھا پورم،واسوجی نگر، نیوفرنس روڈ، مولے کوترم ، دھوبی پیٹ، بھوج راجانگر، بسم اللہ نگر ، کلیان توپ، پلاورم، ویلاچری ، پٹینہ باکم ، منی باکم ،ریڈہیلس کا دورہ کرکے ان متاثرین سے ملاقات کرکے اظہار ہمدردی کی اور کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ۔ان متاثرین سے بات چیت کرنے کے بعد یہ مولانانے کہاکہ یہاں اس وقت ایک انسان کیلئے جو بنیادی سہولیات ہوسکتی ہیں وہ تمام چیزوں کی سخت قلت اور ضرورت ہے ۔ ۔متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد امارت شرعیہ کے اس وفد نے محسوس کیا کہ یہاں فوری طور اشیاء خوردونوش ، کپڑے، اسٹوپ، ہانڈی، چادر، سرچھپانے کیلئے پلاسٹک، پانی کے گھرے کی فوری طورپر سخت ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ چنئی سیلاب متاثرین کیلئے حکومتی سطح پراب تک کی ریلیف کاروائی مایوس کن ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *