ملیشیا میں اسلامی(حلال) ایئر لائنس کا آغاز ،

عملے میں شامل مسلمان خواتین کے یونیفارم میں سرپوش شامل ہو گا۔
عملے میں شامل مسلمان خواتین کے یونیفارم میں سرپوش شامل ہو گا۔

کولالمپور(معیشت نیوز) ملیشیا میں ایک منفرد فضائی کمپنی نے اتوار کے روز صحت افزاء سیاحتی جزیرے لنگ کوائی سے افتتاحی پرواز کی۔ رایانی ایئر نامی فضائی کمپنی کی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ دوران اسلامی شریعت کے مطابق مسافروں کو حلال کھانا پیش کیا جائے گا۔ دوران پرواز شراب نوشی کی اجازت نہیں ہو گی اور نہ ہی الکوحل مشروب سے مسافروں کی تواضع کی جائے گی۔
پہلی پرواز کے موقع پر فضائی کمپنی کے ڈائریکٹر جعفر زمھاری نے میڈیا کو بتایا کہ عملے میں شامل فضائی میزبان خواتین کے یونیفارم میں سرپوش لازمی ہو گا جبکہ عملے کے غیر مسلم ارکا ن مہذب یونیفارم پہننے کے پابند ہوں گے۔
“پرواز سے پہلے سفر کی دعا کی تلاوت ہو گی۔ ہم ملیشیا میں اسلامی اصولوں کے مطابق آپریٹ کرنے والی پہلی فضائی کمپنی ہیں۔” ملیشیائی اخباردی سٹار کے حوالے سے العربیہ ڈاٹ نیٹ نے جعفر کا بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے متعلقہ حکام کی ہدایت کی روشنی میں اپنی منفرد فضائی سروس کے آغاز پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریعت سے ہم آہنگ پہلوؤں میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید اضافہ کیا جائے گا۔
بلومبرگ نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں شریعت دوست دیگر فضائی کمپنیاں بھی چلائی جا رہی ہیں۔ یو کے سے فرناس ایئرویز ایسی ہی پروازیں اگلے برس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
مسلم اکثریتی ملک ملیشیامعتدل اسلامی تعلیمات کامبلغ رہا ہے، تاہم روز افزوں اسلام پسند رویوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں ایک ملائیشین کمپنی نے حلال منرل واٹر متعارف کرایا ہے۔ نیز غیر شادی شدہ خواتین کے لئے اسلامک ا سپیڈ ڈیٹنگ ویب سائٹ بھی شروع کی جا چکی ہے۔
دارالحکومت میں اس سال ہونے والے حلال کنونشن میں حلال اشیاء خورنی سے لیکر سامان آرائش نمائش کے لئے پیش کی جا چکی ہیں۔ اس کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں مندوبین اور ایسی مصنوعات تیار کرنے والوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ ملیشیا میں حلال کاروبارکو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جبکہ مارکیٹ میں مسلم تاجروں کی کمی ہے۔چین اور تائیوان کا مارکیٹ پر قبضہ ہے اور وہ حلال کاروبار نہیں کر پاتے جبکہ مسلمانوں کی اکثریت ہونے کی وجہ سے وہاں حلال کاروباریوں کی بہتات ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *