زکوۃ فائونڈیشن آف انڈیا معیشت سی ایس آر ۲۰۱۵؁ ایوارڈ سے سرفراز

ایکسس سوفٹ میڈیا کے سی ایم ڈی سید منظرزیدی کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے رکن ممبئی کے مشہور تاجرہارون موزہ والا اور ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر ایوراڈ پیش کرتے ہوئے جبکہ سید محمد قائم اور دانش ریاض بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔
ایکسس سوفٹ میڈیا کے سی ایم ڈی سید منظرزیدی کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے رکن ممبئی کے مشہور تاجرہارون موزہ والا اور ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر ایوراڈ پیش کرتے ہوئے جبکہ سید محمد قائم اور دانش ریاض بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

نمائندہ خصوصی معیشت ڈاٹ ان
ممبئی: (معیشت نیوز)زکوۃ فائونڈیشن آف انڈیا کو معیشت میڈیا کی جانب سے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی ایوارڈ 2015تفویض کیا گیا ہے۔جس کا اعلان ممبئی میں منعقدہ عظیم الشان کل ہند اقلیتی تجارتی اجلاس میں کیا گیا۔معیشت میڈیا کی جانب سے ممبئی کے مراٹھی پتر کار سنگھ بھون میں مائناریٹیز اِن مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز اجلاس میں معیشت کے ڈائرکٹر دانش ریاض نے زکوۃ فائونڈیشن آف انڈیا کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’گذشتہ برس زکوۃ فائونڈیشن آف انڈیا کی طرف سے چلائے جارہے سول سروس کوچنگ کلاسیز (آئی اے ایس کوچنگ کلاسیز)سے 19بچوں نے ہندوستان کے سب سے اعلیٰ امتحان سول سروس کے لیے کامیابی حاصل کی ہےاور ملک کو اپنی خدمات پیش کی ہیں۔کسی ایک ادارے سے اتنے سارے مسلم طلبہ کا انتخاب یقینا ًقابل ستائش ہے اس کا سہرا راست طور پر زکوۃ فائونڈیشن آف انڈیا کے صدر جناب سید ظفر محمود کو جاتا ہے جن کی جانفشانی سے یہ ادارہ گذشتہ کئی دہائیوں سے کام کر رہا ہے۔‘‘ دانش ریاض نے کہا کہ ’’ڈاکٹر سید ظفر محمود سابق آئی اے ایس آفیسر رہ چکے ہیں جبکہ وہ وزیر اعظم ہند کی آفس میں او ایس ڈی کی ذمہ داری بھی ادا کرچکے ہیں۔ملک و ملت کے تئیں ان کی خدمات کی دنیا معترف ہے کیونکہ دہلی اور دہلی سے باہر بھی کئی فلاحی ادارے انہیں کی مرہون منت ہیں‘‘۔

Award Zfi

واضح رہے کہ جس وقت زکوۃ فائونڈیشن آف انڈیا کو معیشت کی جانب سے سی ایس آر ایوارڈ کا اعلان کیا گیا اس وقت ڈاکٹر سید ظفر محمود کی طبیعت ناساز تھی اور وہ دہلی کے اپولو اسپتال میں زیر علاج تھے ۔اجلاس میں شریک تمام شرکا ء نے جہاں ایوارڈ کے اعلان کے بعد تالیوں سے خیرمقدم کیا وہیں تمام لوگوں نے ڈاکٹر سید ظفر محمودکی صحت یابی کے لیے دست دعا بھی دراز کی۔
اسی اجلاس میں ممبئی کے مشہور صنعت کار نیٹن والو انڈسٹریز کے سی ایم ڈی وی آر شریف کو بیسٹ انڈسٹریلسٹ ایوارڈ 2015سے سرفراز کیا گیا جبکہ ڈیجیٹل کیلی گرافی کے ذریعہ اردو کو نئی نسل تک منتقل کرنے میں اپنی خدمات پیش کر رہے ایکسس سافٹ میڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر سید منظر زیدی اورڈیجیٹل کیلی گرافر عارف انجم انصاری کو ’’معیشت آئوٹ ایسٹینڈنگ اننو ویشن ایوارڈ 2015‘‘ سے سرفراز کیا گیا ۔ایکسس سافٹ میڈیا نے علی نستعلیق،عارف نستعلیق،منظر نستعلیق،منظر نسخ وغیرہ فونٹ تیار کئے ہیں جبکہ حالیہ دنوں انہوں نے ریلائنس کمپنی سے بھی معاہدہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اجلاس کے اخیر میں ڈاکٹر شارق نثار،اشرف محمدی،ہارون موزہ والا،ایک کیو سید،ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر،اسرار سید،اکبر قریشی وغیرہ کو مومنٹو پیش کر کے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *