مودی نے ’میک ان انڈیا‘ ہفتہ کا افتتاح کیا

 وزیر اعظم نریندر مودی میک ان انڈیا ہفتے کی نمائش کا  ممبئی میں افتتاح کرتے ہوئے (تصویر :پی آئی بی)
وزیر اعظم نریندر مودی میک ان انڈیا ہفتے کی نمائش کا ممبئی میں افتتاح کرتے ہوئے (تصویر :پی آئی بی)

ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کے مظاہرے کیلئے یہاں ’میک ان انڈیا ویک‘ کا آج افتتاح کیا۔پانچ دنوں تک چلنے

والے اس پروگرام میں ایک ہزار سے زیادہ بین الاقوامی کمپنیاں اور آٹھ ہزار غیرملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ پروگرام سے 24 گھنٹے پہلے ہی 17 ریاستوں کے وفد یہاں ڈیرہ ڈال چکے ہیں۔ غیرملکی کمپنیوں کو ملک میں مینوفیکچرنگ کی ترغیب دینے کے لئے وزیر اعظم نے گزشتہ سال ستمبر میں ’میک ان انڈیا‘ کے پرعزم منصوبہ کی شروعات کی تھی۔اس کے ذریعہ ہندستان نے چین اور امریکہ کو راست غیرملکی سرمایہ کاری کا سب سے زیادہ مقبول گڑھ بننے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔ وزیر اعظم نے ممبئی دورے کا آغاز بامبے آرٹ سوسائٹی کی نئی عمارت کے افتتاح کے ساتھ کیا۔ اس دوران انہوں نے کہاکہ یہاں آرٹ کے ’اے‘ کا مطلب ایج لیس (لافانی) ’آر‘ کا مطلب ذات، علاقہ یا مذہب سے بالاتر (ریس، ریجن، رلیجن) اور ٹی سے مراد  ’وقت سے ماورا‘  (ٹائم لیس) ہے۔وزیراعظم میک ان انڈیا پروگرام کا باضابطہ افتتاح شام کے وقت ورلی میں کریں گے جہاں وہ ملک اور بیرون کے سینئر لیڈروں اور صنعتی برادری کے لوگوں  سے خطاب کریں گے۔
پروگرام کے دوران مسٹر مودی کے ساتھ سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لووین اور فن لینڈ کے وزیراعظم جوہا ایپیلا اور ملک و بیرون ملک سےکئی سینئر نمائندےبھی موجود رہے۔ وزیر اعظم کے الفاظ میں یہ پروگرام مینوفیکچرنگ کے سیکٹر میں اپنی کارکردگیوں پر خوشی منانے کے ساتھ یہاں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش کرنے کا موقع دیتی ہے۔میک ان انڈیا پروگرام کا اصل مقصد ہندستان کو دنیابھر میں پسندیدہ مینوفیکچرنگ سنٹر کے طور پر شناخت دلانا ہے۔ اس ایک ہفتہ کے دوران ہندستانی اور عالمی صنعتکاروں کے مرکز اور ریاستی حکومتوں کے مابین میل جول اور مواقع کی تلاش کا موقع ملے گا۔
وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں تھری کی ماؤس جو مہاراشٹر سے وابستہ ہے ۔ آج میک ان انڈیا ایکسپر میں اس کی تبدیلی عمل میں آئی ۔ ماؤ ائرلائٹ گروپ کمپنی ٹونٹر کے درمیان سامنے لایا جائیگا ۔ ٹیکنالوجیس اور ایم آئی ڈی سی ایل سی ڈی مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کے تعلق سے جانا جاتا ہے ۔ پینل ایف اے میں معہ ٹیکنیکل بوریشن کے اسٹورن آف تائیوان سے صنعتی رشتہ قائم کریگا ۔ اس پروجیکٹ کےلئے بیس ہزار کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔ تنصیبات کے لئے جگہ کا انتخاب بہت جلد عمل میں آئے گا ۔ماؤ ہندوستان اور کوکا کولا بیھ ریجس پرائیوٹ لیمیٹیڈ کے درمیان معاہدہ جن ایرگیشن پرائیوٹ لمیٹیڈ اور شعبہ برائے ایگری کلچر اور مارکیٹنگ حکومت مہاراشٹر جوس مینو فیکچرنگ جو کسانوں کی نارنجی کی پیداوار کے تعلق سے کافی نفع بخش ثابت ہوگا ۔ گاؤں ودربھا میں جس سے ملازمت کے دروازے کھل جائیں گے ۔ نارنجی کی پیداواروں سے یہ پروجیکٹ ۵۰۰۰ کسانوں منافع پہنچائے گا ۔
مودی نے سویڈن کے وزیر اعظم کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
ممبئی،  13 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے میک ان انڈیا ہفتے کی  نمائش کے افتتاح کے بعد سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لوپھوین اور فن لینڈ کے وزیر اعظم سے آج یہاں دو طرفہ بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران مسٹر مودی نے کہا کہ میک ان انڈیا نمائش میں سویڈن ایک اہم پارٹنر ہے۔  انہوں نے سویڈن کی مختلف کمپنیوں کو ہندوستان میں دفاع، الیکٹرانک آلات اور میڈیکل شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ مسٹر مودی نے فن لینڈ کے وزیر اعظم سے بھی بات چیت کی۔  اس دوران انہوں نے فن لینڈ کی کمپنیوں کو بھی یہاں انجینئرنگ، توانائی پلانٹ، بائیوٹیک کے میدان میں سرمایہ کاری کے لئے مدعو کیا۔
کیا ہیں مہاراشٹر کو فوائد
وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں تھری کی ماؤس جو مہاراشٹر سے وابستہ ہے ۔ آج میک ان انڈیا ایکسپر میں اس کی تبدیلی عمل میں آئی ۔ ماؤ ائرلائٹ گروپ کمپنی ٹونٹر کے درمیان سامنے لایا جائیگا ۔ ٹیکنالوجیس اور ایم آئی ڈی سی ایل سی ڈی مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے کے تعلق سے جانا جاتا ہے ۔ پینل ایف اے میں معہ ٹیکنیکل بوریشن کے اسٹورن آف تائیوان سے صنعتی رشتہ قائم کریگا ۔ اس پروجیکٹ کےلئے بیس ہزار کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔ تنصیبات کے لئے جگہ کا انتخاب بہت جلد عمل میں آئے گا ۔ماؤ ہندوستان اور کوکا کولا بیھ ریجس پرائیوٹ لیمیٹیڈ کے درمیان معاہدہ جن ایرگیشن پرائیوٹ لمیٹیڈ اور شعبہ برائے ایگری کلچر اور مارکیٹنگ حکومت مہاراشٹر جوس مینو فیکچرنگ جو کسانوں کی نارنجی کی پیداوار کے تعلق سے کافی نفع بخش ثابت ہوگا ۔ گاؤں ودربھا میں جس سے ملازمت کے دروازے کھل جائیں گے ۔ نارنجی کی پیداواروں سے یہ پروجیکٹ ۵۰۰۰ کسانوں منافع پہنچائے گا ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ آرٹ لوگوں کو تاریخ سے جوڑتا ہے اور یہ وقت‘ ذات‘ مذہب ‘ خطہ اور کسی بھی طرح کے حدود سے بالاتر ہے۔ممبئی میں بامبے آرٹ سوسائٹی کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ آرٹ ہماری تاریخ کو زندہ بناتاہے اور اس پر وقت‘ ذات‘ علاقہ اور مذہب کا اثر نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ فن کو کسی بھی سرحد میں قید نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ صرف فخر محسوس کرنے کے لئے ہی نہیں بلکہ سماج کی طاقت بھی ہے ۔ فن پہلے فنکار کے دل و دماغ میں آتا ہے او رپھر کاغذ اور کینواس پر یہ مختلف شکل لیتا ہے۔ممبئی کے آرٹ اور کلچر پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ممبئی اس معاملے میں ثروت مند ہے کہ یہاں مقامی فنکار تو ہیں ہی ساتھہی ملک بھر کے فن کار بھی یہاں آتے ہیں۔ مہاراشٹر میں فن اور ادب کاایک خصوصی مقام ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بامبے آرٹ سوسائٹی کا تین صدیوں سے اثر ہے جس کی وجہ فن سے ملنے والا پیغام اور فن کے تئیں محبت ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ممبئی ہندوستان کی اقتصادی راجدھانی ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی ثقافتی اور ادبی راجدھانی بھی ہے ۔ یہ ڈرامہ اور سنیما کے معاملے میں بھی بے مثال ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے دو کتابوں کا اجراء بھی کیا اور اس کے بعد آرٹ گیلری میں تصویروں اور مجسموں کا دیدار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *