نئی دہلی: (معیشت نیوز) ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے آج اپنے دوسرے ریل بجٹ میں اصلاحات کا دوسرے مرحلے کی تجاویز پیش کیں اور مسافر کرایہ اور مال برداری کا بھاڑہ بڑھائے بغیر مسافروں کی کئی نئی سہولتوں کا اعلان کیا۔ سال 217۔2016 کے لئے لوک سبھا میں پیش کردہ بجٹ میں غریب اورعام مسافروں سے اعلی درجوں کے ڈبوں کے مسافروں ، معذوروں اور بچوں کا خیال رکھا گیا ہے۔
غریبوں اور متوسط طبقے کے لئے نئی ریل خدمات شروع کرنے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے، صفائی اور کیٹرنگ کے نظم کو سدھارنے، مذہبی مقامات کو سرکٹ ٹرین سروس سے جوڑنے، ریلوے کے لئے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن چلانے کی تجاویز سے ریل بجٹ کو مسافر دوست بجٹ کا روپ دیا گیا ہے۔
اس میں ریلوے کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے مال برداری کے دائرہ کار کو وسیع کرنے، نئی پارسل پالیسی مرتب کرنے، لاجسٹک پارک، ویئر ہاؤس اور آٹو ہب کے ذریعے اضافی آمدنی کا نظم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت اور آئی ٹی مینجمنٹ کے ذریعے ہزاروں کروڑ روپے کی بچت کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
جبکہ صحافیوں کو بھی خصوصی توجہ کا حقدار سمجھا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ اب ایکریڈیٹیڈ صحافی دیگر مسافروں کی طرح آن لائن ریلوے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے آج لوک سبھا میں ریل بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیااو رکہا کہ منظور شدہ صحافی کافی دنوں سے اس سہولت کی دستیابی کا مطالبہ کرتے آ رہے تھے۔ اب ہم انہیں رعایتی شرح پر ای ۔ٹکٹ کی بکنگ کی خدمت فراہم کریں گے۔
دریں مسافروں کی مدد کے لئے اسٹیشن پر موجود رہنے والے قلیوں کو اب قلی نہیں اسسٹنٹ کہا جائے گا اور اب ایک نئی وردی میں نظر آئیں گے۔ ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے کہا کہ قلیوں کو خاص طرح کی تربیت دینے اور انہیں اجتماعی انشورنس سہولت فراہم کرنے کے امکان کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ریلوے کے وزیر نے کہا کہ ریلوے کی تصویر کو بہتر بنانے کے لئے قلیوں کو نئی وردی دینے کے ساتھ ساتھ مسافروں کے ساتھ احترام برتاؤ کرنے کے لئے ان کے مناسب تربیت بھی دی جائے گی۔ ٹرینوں میں مسافروں کو بہتر کھانا فراہم کرنے کے لئے آئی آر سی ٹی سی دوبارہ کیٹرنگ کی خدمات شروع کرے گا اور خدمات کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے لازمی طور سے تھرڈ پارٹی آڈٹ کا انتظام شروع کیا جائے گا۔
سریش پربھو نے ریل بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کے لئے اطمینان بخش کیٹرنگ ایک اہم ضرورت ہے۔ آئی آر سی ٹی سی کیٹرنگ کی خدمات کو مرحلہ وار طور سے شروع کرے گا اور کھانا تیار کرنے اور کھانے تقسیم کرنے میں کیٹرنگ سروس کو بہتر کرے گا۔
واضح رہے کہ سریش پربھو نے موجودہ دور کو ریلوے کے لئے مشکل بتاتے ہوئے اس کی تنظیم نواور تعمیر نو پر اگلے پانچ برسوں میں 8.5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔مسٹرپربھو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ویژن ریلوے کو ملک کی مجموعی ترقی خاص طورپر اقتصادی ترقی کی ريڑھ کی ہڈی بنانا ہے اور ریلوے اسی سمت میں کام کر رہا ہے۔انہوں نے مسافروں کے وقار اور ریل کی رفتار کو مربوط ترقی کے لئے ضروری بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ بجٹ عام لوگوں کی خواہش کا بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال17۔2016 کے دوران 1.20 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز ہے۔ اس کے ساتھ ہی 2000 کلومیٹر ریل لائنوں کا برقیانے کی تجویز ہے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ لائف انشورنس کارپوریشن نے سازگار شرائط پر 1.5 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی رضامندی دی ہے۔
انہوں نے سال 2020 تک ریلوے کے لئے کئی اہم اہداف مقرر کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس وقت تک پاخانہ پیشاب کو پٹریوں پر گرنے سے مکمل طور روکنے، سیمی ہائی اسپیڈ ٹرینیں چلانے ، مال گاڑيوں کی اوسط رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹے اور میل / ایکسپریس ٹرینوں کی اوسط رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کرنے اور 95 فیصد وقت عمل کرنے کی تجویز ہے۔
انہوں نے اس مدت میں بغیر پہرے والے پھاٹکوں کو ختم کرنے، بیک ریکارڈ میں زیادہ سے زیادہ بہتری کے لئے اعلی سطحی ٹیکنالوجی اپنانے، مال گاڑيوں کو ٹائم ٹیبل کے مطابق چلانے، ٹرینوں میں سب کو كنفرم ٹکٹ دستیاب کرانے کی بھی تجویز ہے۔

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...