آیوش کی نادرتصانیف کی حفاظت کے لئے 31 اداروں کو مالی امداد

Aayush

نئی دہلی(معیشت نیوز) آیوش کے محکمے کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج )اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب سری پاد یسو نائک نے لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او ) نے صحت سے متعلق امور کی سماجی کھپت کا اپنے 71 ویں دور میں جائزہ لیا ہے۔71 ویں دورمیں لئے گئے جائزے کے کلیدی اعداد وشمار کے مطابق ہندوستان میں چھ فیصد افراد نے ہندوستانی نظام ادویہ سے اپنے امراض کا علاج کرایا ہے۔ اس نظام میں ہندوستانی ادویہ میں آیووید ،یونانی ،سدھا ،ہومیو پیتھی ،یوگ اور نیچرو پیتھی شامل ہیں ۔
سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان آیوریدک سائنسیز( سی سی آر اے ایس) آیوروید کے نادر مخطوطات اوربیش قیمت کتابوں کے احیا اور عدد کاری کا کام کرتا ہے اور انہیں وقتاََ فوقتاََ شائع کرتا ہے۔ اب تک ایسی 30 احیا شدہ تصنیفات شائع کی جاچکی ہیں جو عوام کے لئے دستیاب ہیں ۔ مزید برآں اس کونسل نے اڈیشہ ، مغربی بنگال ، بہار ، آندھرا پردیش ، تامل ناڈو ، کرناٹک ،کیرل ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، آسام اور جموں وکشمیر (لیہہ سمیت ) میں ایسے پانچ ہزار آیورویدک مخطوطات اور بیش قیمت تصنیفات کا پتہ لگاکر انہیں حاصل کیا اور ان کی عدد کاری کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *