ایم ایس ایم ایز اسٹارٹ اپس کے لئے آسان ضوابط

KALRAJ MISHRA

نئی دہلی (معیشت نیوز) حکومت نے ، ایم ایس ایم ای اسٹارٹ اپس کے لئے ضوابط کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس فیصلے کے مطابق اگر ایم ایس ایم ای ساز و سامان اور خدمات کی فراہمی مجوزہ تکنیکی اور معیاری درجات کے مطابق کر سکتی ہیں تو ان کے لئے پہلے کے تجربات اور کاروبار سے متعلق ضوابط کو نرم اور آسان کر دیا جائے گا ۔ اس سے ایم ایس ایم ای کو 20 فی صد ایم ایس ایم ای سے لازمی سرکاری خرید میں حصہ لینے میں مدد ملے گی ۔ اس راحت کے دیئے جانے سے ، حکومت کے ایجنڈے کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ، ملک میں اسٹارٹ اپ کے لئے ساز گار ماحول پیدا کئے جانے میں مدد ملے گی ۔
کوالٹی مینجمنٹ اسٹینڈرڈس کوالٹی ٹیکنالوجی ٹولز کے بہتر نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ، حکومت کے قومی مینوفیکچرنگ مقابلہ جاتی پروگرام اسکیم کے تحت ، وزارت نے ، اس سال اور اگلے مالی سال کے دوران ، انڈین انڈسٹری اور مشاورتی ترقی کارپوریشن کے اتحاد کے اشتراک کے ساتھ دو بین الاقوامی مطالعہ مہمات کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اگلے مالی سال کے دوران ، ملک کی تمام ریاستوں میں ، ایم ایس ایم ای ڈی آئی کے ذریعہ 100 بیداری مہمات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں ، چار میٹرو شہروں دہلی ، چینئی ، ممبئی ، کولکاتہ میں 4 اور قومی سطح کی ورک شاپ نئی دہلی میں منعقد کی جائیں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *