
ترک دفاعی صنعت: دو ماہ میں ریکارڈ برآمداتی اضافہ
انقرہ(معیشت نیوز) ترکی پر عالمی دبائو بھلے ہی بڑھتا جا رہا ہو اور موجودہ حکومت کو پریشان کرنے کی خاطر عالمی شر پسند طاقتیں نت نئے فتنے کھڑی کر رہی ہوں لیکن ان تمام کے باوجود ترک انتظامیہ ملک کو مستحکم کرنے کی طرف گامزن ہے۔ترک انجمن برائےبرآمد کنندگان کے حالیہ بیان کے مطابق اس سال جنوری میں دفاعی صنعت نے 118 ملین 6 لاکھ 48 ہزار اور فروری میں 137 ملین 2 لاکھ 31 ہزار امریکی ڈالر کی برآمد ات کی ہیں جو کہ مجموعی طور پر 255 ملین 8 لاکھ 79 ہزار ڈالر بنتی ہیں۔ترک دفاعی صنعت کی برآمدات میں گزشتہ سال نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔دفاعی صنعت کے شعبے نے سال رواں کی برآمدات میں اپنی نمایاں کارکردگی سے دیگر شعبوں پر سبقت حاصل کرلی ہے ۔ترک انجمن برائےبرآمد کنندگان کے مطابق اس سال جنوری میں دفاعی صنعت نے 118 ملین 6 لاکھ 48 ہزار اور فروری میں 137 ملین 2 لاکھ 31 ہزار امریکی ڈالر کی برآمد ات کی ہیں جو کہ مجموعی طور پر 255 ملین 8 لاکھ 79 ہزار ڈالر بنتی ہیں۔گزشتہ سال کے اسی دور میں دفاعی صنعت کی مجموعی برآمدات کا حجم 196 ملین 4 لاکھ 26 ہزار ڈالر تھا جس میں رواں سا ل کے صرف دو ماہی عرصے میں 33 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔بتایا گیا ہےکہ ترکی نے اس سال 108 ممالک کو اپنی دفاعی مصنوعات فروخت کی ہیں جن میں سب سے زیادہ برآمدات امریکہ کو کی گئیں جن کا مجموعی حجم 87 ملین 3 لاکھ 69 ہزار ڈالر تھا ۔