
پارسی اور زرتشت برادریوں کی ثقافتی تقریب
نئی دہلی: اقلیتی امور کی وزارت ثقافت کی وزارت اور پار زور فاؤنڈیشن کے اشتراک سے چلنے والی اسکیم ہماری دھروہر کے تحت شہر کے اہم ثقافتی ادارں میں 19 مارچ 2016 سے 29 مئی 2016 تک ایور لاسٹنگ فلیم بین الاقوامی پروگرام کا انعقاد کرے گی۔ 19 مارچ 2016 کو اس پروگرام کا افتتاح کیا جائے گا جو پارسیوں کی تاریخ، عقائد اور ان کے تعاون کی اطلاع دے گا۔ اس چھوٹی سی اقلیتی برادری کا تعاون اس کی آبادی سے کہیں زیادہ ہے۔ اس پروگرام کے تحت دو ماہ سے زیادہ تک چلنے والی تقریب میں بہت سے ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اس میں زرتشت اور پارسیوں کی عالمی ثقافت، فلسفہ اور آرٹ کو بھی پیش کیا جائے گا۔
ایور لاسٹنگ فلیم بین الاقوامی پروگرام کے تحت تین نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان میںتاریخ میں زرتشت مذہب اور تصورات کے عنوان سے ایک نمائش نیشنل میوزیم میں لگائی جائے گی۔ اندراگاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس میںزرتشت عقائد کے ماننے والوں کی زندگی اور ثقافت پر نمائش لگائی جائے گی جبکہ نیشنل گیلری آف موڈرن آرٹ میں پارسی تاجر اور برادری- مصوری کے آئینے میں کے عنوان سے نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ زرتشت مذہب دنیا کے قدیم ترین مذاہب میں سے ایک ہے، جو وسطی ایشیا میں 2000 سال قبل مسیح میں ایرانی قبائلوں میں مروج تھا اور اسلام کے عروج سے پہلے تک ایران اور اس کے آس پاس کے علاقوں کا سب سے بڑا مذہب سمجھا جاتاتھا۔