ایران اور جرمنی پیٹرو کیمیکل شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گے
برلن – ارنا – ایرانی وزیر تیل کی معاون برائے امور پیٹرو کیمیکل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جرمنی کے درمیان پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں اچھے تعاون موجود ہے اور دونوں ممالک اس تعاون کو نئی سمت دینے کے خواہاں ہیں.ایران اور جرمنی پیٹرو کیمیکل شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گےيہ بات مرضيہ شاہدائي نے منگل كے روز جرمن دارالحكومت برلن ميں منعقد ہونے والي ايران،جرمني اقتصادي كانفرنس كے دوران ارنا كے نمائندے كيساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ برلن كانفرنس ميں شركاء نے ايران اور جرمني كے درميان موجودہ سرمايہ كاري كے مواقع بالخصوص دونوں ممالك كي كمپنيوں كے درميان تعلقات كي توسيع كا جائزہ ليا.
انہوں نے مزيد كہا كہ ايران اور جرمني پيٹرو كيميكل كے شعبے ميں اپنے دوطرفہ تعلقات كو مزيد وسعت دينے كيلئے صلاحيت ركھتے ہيں اور اس مقصد كيلئے جرمن كمپنياں بالخصوص ان كے تجربات اہم ہيں.
ايران كي نائب وزير تيل نے كہا كہ پابنديوں كے دور ميں بھي ايران اور جرمني كے درميان تعميري تعاون برقرار رہے اور اب پابنديوں كے خاتمے كے بعد بھي دونوں ممالك باہمي تعاون كي فضا كو مزيد وسعت ديں گے.