
مرکزی حکومت نے ہدف سے زائد ٹیکس حاصل کیا
نئی دہلی : سال 2015۔16 کے دوران وصول کیا گیا ٹیکس 14.60 لاکھ کروڑ روپے رہا جو حکومت کے ٹیکس وصولی ہدف 14.55 لاکھ کروڑ روپے سے زائد ہے لیکن ڈائرکٹ ٹیکس میں ترمیم شدہ ہدف حاصل نہیں ہوسکا ہے۔
سرکاری اطلاع کے مطابق سال 2015۔16 کے لئے ٹیکس حاصل کرنے کا ہدف 14.45 لاکھ کروڑ روپے رکھا گیا تھا جسے بعد میں 14.55 لاکھ کروڑ روپے کر دیا گیا جبکہ اصل جمع کی گئی رقم 14.60 لاکھ کروڑ روپے رہی. یہ سال 2014۔15 کے ٹیکس کلکشن کے مقابلے 17.6 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق، ان ڈائرکٹ ٹیکس وصولی 7.11 لاکھ کروڑ روپے ہے جو بجٹ ہدف سے 65618 کروڑ روپے اور نظر ثانی ہدف سے 9885 کروڑ روپے زیادہ ہے. سال 2014۔15 کے مقابلے میں اس میں 31.1 فیصد اضافہ ہواہے۔
سال 2015۔16 میں ڈائرکٹ ٹیکس وصولی 7.48 لاکھ کروڑ روپے رہی جبکہ اس کا ہدف 7.52 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ تاہم سال 2014۔15 کے مقابلے میں اس میں 7.61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔