ہندوستان نے ایران کے حق خریدمیں اضافہ کو منظوری دی

Iran India

نئی دہلی: حکومت نے ایران کو ہندوستان سے سامان کی خریداری کے لئے مختلف بینکوں کے ذریعے دی گئی سہولت 900 کروڑ سے بڑھا کر 3000 کروڑ کرنے کو آج منظوری دے دی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مرکزی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ ایگزم بینک کے ذریعے یہ سہولت ایران کے بینکوں کے كنسورٹيم کو دی جائے گی۔
مسٹر پرساد نے کہا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج اور مرکزی پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر دھرمندر پردھان 14 اپریل کو ایران جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران کے حق خریدبڑھانے کے فریم ورك پر نومبر 2014 میں اتفاق ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *