
صدر جمہوریہ ہند کا ” انڈیا واٹر ویک “ کی اختتامی تقریب سے خطاب

نئی دہلی:(ایجنسی) صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے نئی دہلی میں ” انڈیا واٹر ویک 2016 ء“ کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا ۔اس موقع پر صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے از خود انڈیا واٹر ویک کو پانی سے متعلق بحران اور مسائل کے بوقت حل کے لئے بہترین رائج مشقوں اور خیالات کے تبادلے کے لئے ایک کلیدی پہل کے طور پر دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ پانی کے بہتر اور با صلاحیت استعمال کے لئے تکنیکوں اور حل کے لئے حال ہی میں منعقد کی گئی نمائش کو بہت اچھے تاثرات حاصل ہوئے ہیں ۔ انہوں نے آبی وسائل ، دریا کے فروغ اور گنگا کی بحالی کی وزارت کو اس تقریب کے منعقد کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی اس میں شریک وزارتوں کے تعاون کی ستائش کی ۔
پرنب مکھرجی نے کہا کہ وہ پانی کے کثیر ڈسپلنری طریقہ کار پر زیادہ زور نہیں دے سکتے ہیں ۔ ہمیں لچکدار نرم ماحولیاتی نظام ، جدید ڈیٹا مینجمنٹ نظام اور ٹیکنا لوجی میں اختراع پر زیادہ توجہ دینی چاہیئے ۔ ہمارے قوانین میں پانی کے لئے ایک مشترکہ میراث کے اصول پر ہونا چاہیئے اور اس کی ہمیں عزت کرنی چاہیئے ۔ ہمیں اس کا استعمال سمجھداری سے کرنے کی ضرورت ہے اور اگر ہم اس کی مقدار میں اصافہ نہیں کر سکتے تو ہمیں اگلی پیڑھی کے لئے بچاکر رکھنا چاہیئے ۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے حکومت کی کرشی سینچائی یوجنا ، نرمل بھارت ابھیان اور مربوط فاصل آب انتظامی پروگرام جیسے اہم پروگرام ہیں ۔
اس تقریب میں دیگر کے علاوہ ریلوے کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو ، آبی وسائل ، دریا کے فروغ اور گنگا کی بحالی کی وزیر محترمہ اوما بھارتی ، دیہی ترقی ، پینے کے پانی اور صاف صفائی پنچایتی راج کے وزیر جناب بریندر سنگھ ، راجستھان کی وزیر اعلیٰ محترمہ وسندھرا راجے اور آبی وسائل ، دریا کے فروغ اور گنگا کی بحالی کے وزیر مملکت جناب سنور لال جاٹ نے شرکت کی ۔
” انڈیا واٹر ویک “ کی اختتامی تقریب سے صدر جمہوریہ کے خطاب کا متن
’’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس سالانہ تقریب میں آبی وسائل کو انتظام کے ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی ہے ۔ بڑے پالیسی سازوں اور نفاذی ایجنسیوں نے اس سوچ پر اپنے اہم تجربات اور بہترین رائج مشقوں کاایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کیا ہے ۔میں اس سال کے ہمارے شریک ملک اسرائیل اور اس کی حکومت کو ، سائنس دانوں ، تکنیکی ماہرین اور وہاں کو عوام کو پانی کو سمجھداری سے استعمال کرنے اور ایک ایک بوند ، جو وہ بچا سکتے ہیں ، کے لئے قابل عمل اختراعی تکنیکوں کے استعمال کے لئے مبارکباد دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا : عزیز دوستو ، ہمیں اس بات کو سمجھ لینا چاہیئے کہ ہندوستان میں اس قیمتی وسیلے کی بہت کمی ہے ۔ ہندوستان کی آبادی دنیا کی آبادی کا 17 فی صد ہے ، جب کہ ہمارے پاس قابل تجدید آبی وسائل صرف 4 فی صد ہی ہیں ۔ جیسے جیسے اس سمت میں ہم سوچیں گے اور ہمارے اندر بیداری آئے گی ، ویسے ہی فی کس پانی کی ضرورت دن بہ دن کم ہوتی جائے گی ۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ انہوں نے از خود انڈیا واٹر ویک کو پانی سے متعلق بحران اور مسائل کے بر وقت حل کے لئے بہترین رائج مشقوں اور خیالات کے تبادلے کے لئے ایک کلیدی پہل کے طور پر دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ پانی کے بہتر اور با صلاحیت استعمال کے لئے تکنیکوں اور حل کے لئے حال ہی میں منعقد کی گئی نمائش کو بہت اچھے تاثرات حاصل ہوئے ہیں ۔ انہوں نے آبی وسائل ، دریا کے فروغ اور گنگا کی بحالی کی وزارت کو اس تقریب کے منعقد کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا اور اس میں شریک مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی وزارتوں کے تعاون کی ستائش کی ۔ پرنب مکھرجی نے کہا کہ وہ پانی کے کثیر ڈسپلنری طریقہ کار پر زیادہ زور نہیں دے سکتے ہیں ۔ ہمیں لچکدار نرم ماحولیاتی نظام ، جدید ڈیٹا مینجمنٹ نظام اور ٹیکنا لوجی میں اختراع پر زیادہ توجہ دینی چاہیئے ۔ ہمارے قوانین میں پانی کے لئے ایک مشترکہ میراث کے اصول پر ہونا چاہیئے اور اس کی ہمیں عزت کرنی چاہیئے ۔ ہمیں اس کا استعمال سمجھداری سے کرنے کی ضرورت ہے اور اگر ہم اس کی مقدار میں اصافہ نہیں کر سکتے تو ہمیں اگلی پیڑھی کے لئے بچاکر رکھنا چاہیئے ۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے حکومت کی کرشی سینچائی یوجنا ، نرمل بھارت ابھیان اور مربوط فاصل آب انتظامی پروگرام جیسے اہم پروگرام ہیں ۔ اس تقریب میں دیگر کے علاوہ ریلوے کے مرکزی وزیر جناب سریش پربھو ، آبی وسائل ، دریا کے فروغ اور گنگا کی بحالی کی وزیر محترمہ اوما بھارتی ، دیہی ترقی ، پینے کے پانی اور صاف صفائی پنچایتی راج کے وزیر جناب بریندر سنگھ ، راجستھان کی وزیر اعلیٰ محترمہ وسندھرا راجے اور آبی وسائل ، دریا کے فروغ اور گنگا کی بحالی کے وزیر مملکت جناب سنور لال جاٹ نے شرکت کی ۔ اپنے خطاب کے اختتام پر صدر جمہوریہ نے آبی وسائل ، دریا کے فروغ اور گنگا کی بحالی کی وزارت ، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو اس تقریب کے انعقاد میں تعاون اور کوششوں کے لئے ستائش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ آخر میں صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی نے کہا کہ ” میں اس تقریب میں شریک ہونے والے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ آپ کی کوششوں کو عظیم کامیابی حاصل ہو اور یہ ہندوستان کے عوام ، ہمارے خطے اور دنیا کے لئے فائدے مند ثابت ہوں ۔