
ایران،ترکی صنعتی پارکوں کی تعمیر میں تعاون کو وسعت دیں گے
انقرہ(ایجنسی ) اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی نے مشترکہ سرمایہ کاری اور چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں بالخصوص صنعتی پارکوں کی تعمیر میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عمل کا جائزہ لیا.ایران،ترکی صنعتی پارکوں کی تعمیر میں تعاون کو وسعت دیں گے۔ايراني صنعت كے بورڈ آف ڈائريكٹرز كے چيئرمين اور صنعتي پاركوں آرگنائزيشن كے منيجنگ ڈائريكٹر علي يزداني اور ان كے ہمراہ وفد نے تركي كے دارالحكومت انقرہ ميں سائنس، صنعت اور ٹيكنالوجي كي وزارت كے حكام سے ملاقاتيں كيں.ايراني وفد نے تركي كے سب سے بڑے صنعتي شہر باسكنت كے مختلف صنعتي مراكز اور تكنيكي حصوں كا دورہ كيا.
ايراني وفد نے ترك حكام كے ساتھ اپني ملاقاتوں كے درميان صنعتي اور تكنيكي شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كو وسعت دينے كي ضرورت پر زور ديا.تركي كي سائنس، صنعت اور ٹيكنالوجي كي وزارت كے حكام نے دونوں ممالك ميں موجود مشتركات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ تركي كا ايك اقتصادي وفد صنعتي شہروں كا معائنہ كرنے اور قوانين اور قواعد و ضوابط سے واقف ہونے كيلئے اسلامي جمہوريہ ايران كا دورہ كرے گا.