Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مسجد حرام میں تصاویر کھنچوانا شرعاًحرام : علماء

by | May 3, 2016

Selfie in Makkah

ریاض ۔ (ایجنسی) سعودی عرب کے سرکردہ علماء کرام نے مسجد حرام میں عبادت کے دوران، طواف کعبہ، سعی اور دیگر مناسک کے دوران تصاویر کھچوانے کو شرعا حرام قرار دیا ہے۔ علماء کا کہنا ہے کہ لوگوں میں تشہیر کی غرض سے تصویر اتارنا عبادت میں اخلاص کی نفی کے مترادف ہے۔ علماء کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد صرف اللہ کی عبادت کے لیے مختص ہیں۔ انہیں کسی دنیاوی مقاصد یا تفریحی مشاغل کے لیے استعمال کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ مساجد میں نماز، تلاوت قرآن پاک اور ذکر خدا وندی کے سوا کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کرنا شرعا حرام ہے۔ مسجد حرام میں منعقدہ ایک سیمنار کے بعد جاری کردہ مشترکہ فتوے میں کہا گیا ہے کہ مساجد کا تقدس قائم رکھنا ہر مسلمان کا شرعی فریضہ ہے۔ مساجد میں خرید وفروخت، لین دین کرنا یا مسجد کو جسمانی ورزش کے لیے استعمال کرنے کا بھی کوئی جواز نہیں ہے۔ علماء کرام نے مسجد حرام میں معذور افراد کے لیے کرائے پر وہیل چیئر کی فراہمی کی حمایت کی ہے تاہم انہوں نے زور دیا ہے کہ وہیل چیئر کرائے پر فراہم کرنے والے افراد لین دین کے تمام امور مسجد کے باہر طے کریں۔ علماء کا کہنا ہے کہ مسجد کی راہ داریوں پر بیٹھنا، کھانے پینے کی اشیاء اندر لانا اور خواتین کا مردوں اور مردوں کا خواتین کے لیے مختص مقامات میں بیٹھنا بھی شرعا ممنوع ہے۔ خیال رہے کہ علماء کرام نے مسجد حرام میں تصاویر بنوانے کو ایک ایسے وقت میں حرام قرار دیا ہے جب عمرہ اور حج کے دوران عازمین اپنی تصاویراتارنے کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں جس پر مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔ اس سے قبل بھی علماء نے مسجد حرام میں تصاویر بنوانا ممنوع قرار دیا تھا۔

Recent Posts

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

کیا بھینس کی قربانی دی جاسکتی ہے؟

کیا بھینس کی قربانی دی جاسکتی ہے؟

قرآنِ کریم نے قربانی کے لیے بَہیمَۃ الْـأَنْعَام کا انتخاب فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ِگرامی ہے : (وَیَذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ فِيْ اَیَّامٍ مَّعْلُومٰتٍ عَلٰی مَا رَزَقَہُمْ مِّنْ بَہِیْمَۃِ الْـاَنْعَامِ فَکُلُوْا مِنْہَا وَاَطْعِمُوْا الْبَائِسَ الْفَقِیْرَ)...

بقرعید میں قربانی کے نام پر جعلسازی کرنے والوں سے ہوشیار رہیں

بقرعید میں قربانی کے نام پر جعلسازی کرنے والوں سے ہوشیار رہیں

جانوروں کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ 1500روپئےاور 1300روپئے کی حصہ کی قربانی ناقابل فہم ہے ممبئی: (معیشت نیوز) کرونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے یوں تو بازار میں جانوروں کی قلت ہے البتہ جو بڑے جانور میسر بھی آرہے ہیں ان کی قیمت اس قدر زیادہ ہے کہ لوگوں کی جیب خاص پر...

قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کے فرمان پر مہاراشٹر کے مسلمان برہم

ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن سے ملی تنظیموں میں تشویش کی لہر،وزیر اعلیٰ سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل ممبئی(معیشت نیوز) عید الاضحی کی مناسبت سے قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کے حکومتی فرمان پر مہاراشٹر کے مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ساتھ ہی مہاراشٹر کے وزیر...