ہندوستانی معیشت میں تیزی جاری رہے گی: گولڈمین ساکس

BSE

نئی دہلی : (ایجنسی) مارکیٹ مطالعہ اور سرمایہ کاری صلاح کمپنی گولڈمین ساکس نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے مالی سال کی شروعات بہت اچھی نہیں رہنے کے باوجود ہندوستان ایشیا بحرالکاہل علاقے میں سب سے تیزی سے بڑھنے والے ممالک میں شامل رہے گا۔
گولڈمین ساکس کے ایشیا بحرالکاہل علاقے کے چیف ایکوئٹی اسٹریجسٹ ٹموتھی موئے نے کہا، “اسٹاک مارکیٹس کے لئے (فائنناشیل) سال کے اتھل پتھل بھرے آغاز کے بعد بھی ہندوستان علاقے میں سب سے مضبوط ترقی کی شرح نمو حاصل کرنے والے ممالک میں شامل رہے گا.” انہوں نے کہا کہ کموڈٹی کی قیمتوں اور صنعتوں میں موجودہ اصلاحات اس کا ایک سبب ہوگا۔ ساتھ ہی آسان کاروباری ماحول کی سمت میں بہتری پر اب تک بہت زیادہ بات چیت نہیں ہوئی ہے، لیکن یہ ہندوستان کی طویل مدتی ترقی اور کارپوریٹ آمدنی کے ماحول کے لئے مثبت اشارے ہیں۔
خیال ر ہے کہ مالی سال کے پہلے مہینے میں اسٹاک مارکیٹوں میں کافی اتھل پتھل رہی۔ گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں مہینہ کے شروع میں تیزی رہنے کے بعد مؤخر الذکر دباؤ میں آ گئے. وہیں، عالمی سطح پر کموڈٹی کی قیمتوں میں بہتری نظر آر ہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *