Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

غیر مسلموں میں قرآن اور اسلا م کے تعارف کے لیے کتاب

by | May 10, 2016

قرآن کا تعارف کتاب

تعارف : مرزاعبدالقیوم ندوی ۔
آج دنیا میں کسی بھی کارخانے میںکوئی چیز بنتی ہے تو اس چیز کے استعمال و حفاظت کے لئے ساتھ ایک کتابچہ بھی دیا جاتاہے ۔ہ اس چیز کو یوں استعمال کیا جائے ورنہ یہ شئے خرا ب ہوجائے گی۔ یہ عمل و طریقہ کار قرآن کریم میں درج ہے ۔ اللہ تعالی نے قرآن کریم نازل فرماکر انسانوں کویہ پیغام دیاکہ میری قدرت کے کارخانے کی چیز زمین ہے اور اس پر کیسے زندگی بسر کی جائے اس کے لیے قرآ ن رہنمائی و رہبری کا فریضہ انجام دیتا ہے۔جو اس کتاب ِہدایت کے مطابق زندگی گزارے گاتو کامیاب ہوگا اور نقصان سے بچے گا۔
بے شک قرآن کریم کتاب رشد وہدایت ہے ان لوگوں کے لیے جو ہدایت وفلاح کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں ۔ قرآن کریم کو ماننے والوں پر لازم ہے کہ وہ اس کی تعلیمات ودعوت کو عام کریں ،اللہ کے ان بندوں تک اس کی دعوت کو پہنچائے جو نہیں جانتے ہیں کہ اس کتاب میں کیا ہے ۔چنانچہ آج پوری دنیامیں جتنی سے تیزی اسلام پھیل رہاہے شاید ہی دنیا کا کوئی مذہب اس تیزی سے پھیل رہاہو۔
دراصل اسلام کی اس اشاعت و تبلیغ ،مقبولیت و قبولیت کے پیچھے ان لوگوںکی بے شمار قربانیاں اور بے لوث خدمات ہیں جو اللہ کے دین وکلام کو غیروں تک منہ عن پہچانے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں ۔اللہ کے یہ مخلص بندے قرآن کریم کے اس حکم پر عمل کررہے ہیں جس میںکہا گیاہے کہ’’ ……..قرآن انسانوں کے لیے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہیں۔‘‘ ( بقرۃ ۱۸۵)گویا اللہ فرماتا ہے کہ یہ توہم نے تمہارے ہاتھ میں لوگوں کے لئے چراغ تھمادیاہے ۔ یہ صرف تمہارے لئے نہیںہے ،یہ امت اس لئے نہیںبنائی ہے کہ صرف اپنے لئے جیئے ،یہ امت تو اس لئے بنی ہے کہ سارے انسانوںکے لئے جیئے ۔ یہ امت نز ول قرآن کے ساتھ سارے انسانو ںکے فلاح و بہبود اور ان کو ایک اللہ کی طرف دعوت دینے کے لیے برپا کی گئی ہے۔دعو ت و تبلیغ،اعلاء کلمتہ اللہ کے فریضہ سے یہ امت اگرروگردانی کرتی ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی کوتاہی ،کمی و زیادتی کا سبب بنتی ہے تو اس کے لیے قرآن عظیم کی سخت وعید ہے ۔ چنانچہ سورہ بقرہ میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ ’’جو لو گ ہماری نازل کی ہوئی روشن تعلیمات اور ہدایات کو چھپاتے ہیں،دراں حالانکہ ہم انہیں سب انسانوں کی رہنمائی کے لئے اپنی کتاب میں بیان کرچکے ہیں ،یقین جانو کہ اللہ بھی ان پر لعنت کرتا ہے اور تما م لعنت کرنے والے بھی ان پر لعنت بھیجتے ہیں۔‘‘
اسی سلسلہِ دعوتِ قرآن کی ایک کڑی ’ ایڈوکیٹ ایم۔ اے لطیف کی مرتبہ کردہ کتاب ’’قرآن ایک پریچیہ ‘‘ہے۔جو ان کی برسوںکی غیر مسلموں میں دعوت اور ان کو اللہ کی کتاب اور اس کے پیغام کو پہنچانے کے بعد ترتیب دی گئی ہے۔ ایڈوکیٹ صاحب گزشتہ ۳۵ برسوں سے غیر مسلموں میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت کا کام کررہے ہیں ۔ سب سے پہلے انہوںنے 1978؁ء میں سیرت نبویﷺہندی و مراٹھی میں 16صفحات پر مشتمل مختصر مگرجامع کتابچہ ہزاروں کی تعداد میں شائع کرکے تقسیم کیاتھا۔غیرمسلموں کی تڑپ و شوق کے مدِّنظر وکیل صاحب اور ان کے رفقاء نے یہ فیصلہ کیاکہ کیوں نہ ہم قرآن کریم کا تعارف بھی غیر مسلموں میں ان کی زبان میں پیش کریں ؟ چنانچہ 12/01/2005میں ’’قرآن ایک پریچیہ‘‘کے نام سے ہندی میں ایک کتاب 50صفحات کی شائع کی گئی تھی۔ جس کی الحمد اللہ ابھی تک لاکھوں کاپیاں غیر مسلموں میں خصوصاََ اعلی تعلیم یافتہ لوگوں میں تقسیم کی گئیں۔جن میں وکلاء ،اعلی پولس افسران اور سرکاری عہدیدران کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات بھی شامل ہیں۔ ۱۲؍ جنوری کو سندھ کھیڑ میں مراہٹہ سماج نے لاکھوں کی تعداد میں’’ شیو دھرم ‘‘قبول کیا تھا ۔اسی وقت ایم اے لطیف اوران کے رفقاء نے تقربیاََسبھی شیو دھرم کو ماننے والوں کو یہ کتاب مفت میں تقسیم کی تھی۔
کتاب کا تعارف: ’’قرآن ایک پریچیہ ‘‘قرآن ایک تعارف یہ کتاب ۵۰ ؍صفحات پر مشتمل ہندی میں نہایت ہی خوبصورت و دیدہ زیب چھپائی کا ساتھ شائع کی گئی ہے۔ کتاب کے پیش لفظ میں مرتب لکھتے ہیں کہ ’’قرآن دنیا کے سبھی انسا نوں کے لیے خداکی طرف سے اتاری ہوئی آخری کتاب ہے۔جو خدا نے آخری پیغمبر حضرت محمد ﷺسے پر نازل فرمائی ہے۔ قرآن خدا کی طرف سے دیاہوا وہ علم ہے جوانسان اس سے پہلے نہیں جانتا تھا۔لوگوںکو گمراہی وبے راہ روی ،توہم پرستی و بت پرستی سے نکال کر روشنی کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ایڈوکیٹ صاحب نے پندرہ موضوعات کے تحت قرآن کریم کی مختلف آیتیں اس میں جمع کردی ہیں ۔ کتاب میں درج آیتوں کے ترجمے کے سلسلے میں انہوںنے کل اٹھارہ مترجمین و مفسرین کی کتابوں سے استفادہ کیا ہے۔کسی ایک مکتب ِفکر و مسلک کے ترجمے کے بجائے انہوں نے غیر مسلموں کے لیے جن کا ترجمہ بہتر ثابت ہوسکتاہے وہی ترجمہ لیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ مرتب کے پاس تمام اٹھارہ قرآن کریم کے تراجم موجود ہے۔سب سے پہلے انہوں(۱) ہر سوال کا جواب ..قرآن ۔ کے تحت آیتیں جمع کردی ہیں۔ (۲) قرآن ہم تک کیسے پہنچا ۔ (۳)قرآن ۔ قرآن کے الفاظ میں ۔(۴)کائنات کا خالق اللہ تعالی ۔(۵)اللہ کے وجود کے ثبوت ،دلیلیں و نشانیاں۔(۶)انسان کی زندگی کا مقصد،امتحان۔(۷)اچھائی اور اچھے کام کیا ہے؟۔(۸)اللہ کیساہے ؟۔(۹)انصاف کا دن اور ہمیشہ کی زندگی ۔(۱۰)پیغمبر عیسی مسیح اور دوسرے پیغمبر علیہ السلام۔(۱۱)اللہ کا ساتھ شریک ٹھہرانا ۔(۱۲)قرآن کریم کی عام تعلیمات۔(۱۳)بنا دلیل کے ثبوت۔(۱۴)قرآن کی سچائی کے ثبوت۔(۱۵)قرآن او ر جدید سائنس ۔مذکورہ بالا موضوعات پر قرآن کریم میں جو آیتیں ہیں ان کو موضوع کے تحت جمع کردیاگیاہے۔
بلاشبہ ’’قرآن ایک تعارف ‘‘یہ کتاب ایسی ہے کہ اس کو غیر مسلموں میں ہی نہیں بلکہ ایسے لاکھوں مسلمانوں تک بھی پہنچانا ضروری ہے جو نہیں جانتے کہ قرآن کریم میںان کے لیے کیا ہدایت و رہنمائی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کتاب کو زیادہ سے زیادہ عا م کیاجائے اور مسلم و غیرمسلم کو ہاتھوںمیں اس کو تھمادیاجائے ۔خاص بات یہ ہے کہ ایڈوکیٹ صاحب نے اس کے لیے کوئی ٹرسٹ ،سوسائٹی ،تنظیم نہیں بنائی ہے اور نہ ہی کتاب کی اشاعت و ترویج کے لیے وہ کوئی فنڈ جمع کرتے ہیں بلکہ وہ اپنے حلقہ احباب سے کہہ دیتے ہیں کہ فلاح جگہ یا مقام پر غیر مسلموںکا اجتماع یا بڑا کوئی تہوار ہیں وہاں یہ کتاب تقسیم کرنا ہے بس ان کے احباب و اہل خیر حضرات کتاب شائع کرکے ان کو دے دیتے ہیں اور وہ لوگوں میں مفت تقسیم کرتے ہیں ۔ بلامبالغہ ابھی تک انہوںنے اس کتاب کی لاکھوں کاپیا ں تقسیم کی ہے۔ اللہ تعالی ان کو اسکا اجر دے ان کو ہمت و حوصلہ دے اور ان کے تمام ساتھیوں کو نوازے جو وقتاََ فوقتاََ ا ن کے اس کام میں ہاتھ بتاتے ہیں ۔
مفت میںکتاب حاصل کرنے کا پتہ :قرآن اکیڈمی ،مسجد جمیل بیگ ،پن چکی ،اورنگ آباد مہاراشٹر ۔ آفس :ایڈوکیٹ ایم اے لطیف نز د مسجد فخر الاسلام ،اعظم کالونی ،روشن گیٹ روڈ ،اورنگ آباد۔ مزید معلومات اور دعوتی کام کے لیے9325207766پر بھی رابطہ قائم کیاجاسکتاہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

کیا بھینس کی قربانی دی جاسکتی ہے؟

کیا بھینس کی قربانی دی جاسکتی ہے؟

قرآنِ کریم نے قربانی کے لیے بَہیمَۃ الْـأَنْعَام کا انتخاب فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ِگرامی ہے : (وَیَذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ فِيْ اَیَّامٍ مَّعْلُومٰتٍ عَلٰی مَا رَزَقَہُمْ مِّنْ بَہِیْمَۃِ الْـاَنْعَامِ فَکُلُوْا مِنْہَا وَاَطْعِمُوْا الْبَائِسَ الْفَقِیْرَ)...

بقرعید میں قربانی کے نام پر جعلسازی کرنے والوں سے ہوشیار رہیں

بقرعید میں قربانی کے نام پر جعلسازی کرنے والوں سے ہوشیار رہیں

جانوروں کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ 1500روپئےاور 1300روپئے کی حصہ کی قربانی ناقابل فہم ہے ممبئی: (معیشت نیوز) کرونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے یوں تو بازار میں جانوروں کی قلت ہے البتہ جو بڑے جانور میسر بھی آرہے ہیں ان کی قیمت اس قدر زیادہ ہے کہ لوگوں کی جیب خاص پر...

قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کے فرمان پر مہاراشٹر کے مسلمان برہم

ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن سے ملی تنظیموں میں تشویش کی لہر،وزیر اعلیٰ سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل ممبئی(معیشت نیوز) عید الاضحی کی مناسبت سے قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کے حکومتی فرمان پر مہاراشٹر کے مسلمانوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ساتھ ہی مہاراشٹر کے وزیر...