تمل ناڈو اور پانڈیچری میں زبردست بارش کے بیچ ہوا ووٹنگ !

تمل ناڈو بارش
دو تین حلقوں کو چھوڑ کر پر امن ریا الیکشن،دو علاقوں میں رد ہوا ووٹنگ۔
چنئی ۔:(منصور عالم عرفانی )تمل ناڈو، پانڈی چیری ، میںزبردست بارش کے بیچ لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ، تمل ناڈو میں ,69.9% جبکہ پانڈی چیری میں 81.94 % فیصد ووٹ فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔لوگ صبح سے ہی پولنگ سنٹر میں لائن میں کھڑے ہوکر اپنے حق رائے دہی کے استعمال کررہے تھے ،جبکہ کئی علاقوں میںزیادہ بارش ہونے کی وجہ لوگ بارش کے کم ہونے کا انتظار کررہے تھے ، ضلع تنجاوور ، ناگا پٹنم ،ناگور میں بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے گھڑوں سے نکلنا مشکل ہورہاتھا،جس کی وجہ لوگ پولنگ بوتھ پر پہونچنے میں کافی دشواری کا سامنا پرنا پڑا، صبح سے ہی ہورہی زبردست بارش کی وجہ سے بجلی رہ رہ کر گل ہوجانے سے کئی ضلعوں میں ووٹ ڈالنے میں کافی دشواری ہوئی،کئی پولنگ بوتھ پر موم بتی جلاکر ووٹ ڈالے گئے ، جبکہ کئی جہوں پر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے الیکٹرانک مشین پوری طرح سے ٹھپ رہا ۔ آج صبح ہی تملناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا نے پولنگ بوتھ پر پہونچ کر اپنا ووٹ ڈالا ، اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین بعد ہی معلوم ہوجائیگا کہ عوام نے کس کے حق میں ووٹ دیا ہے ،ڈی ایم کے کے کروناندھی نے بھی گوپال پورم میں واقع اپنے پولنگ بوتھ پر جاکر اپنے ووٹ کا استعمال کیا ، اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سرکار بننے کی امید زیادہ ہے ، لوگ پچھلی سرکار سے اوب چکے ہیں ، فلم اسٹا ر کمل ہاسن ، اور رجنی کانتھ نے بھی صبح صبح پولنگ بوتھ پر پہونچ کر اپنا ووٹ ڈالا ، نیوز لکھے جانے تک ۶۴ فیصد ووٹنگ ہوچکا تھا ۔
ملک کے وزیر اعظم شری نریندر مودی نے ٹوئٹ کر تمل ناڈو ، پانڈیچیری، اور کیرالہ کی عوام سے زیادہ سے زیادہ اپنے حق رائے دہی کے استعمال کرنے کی اپیل کی ،اس بیچ تمل ناڈو الیکشن کمیشن نے تنجاوور کے دو اسمبلی حلقے میں پیسے بانٹے جانے کی خبر ملنے کے بعد پولنگ کو رد کرنے کا حکم جاری کیا ہے، وہاں 23مئی کو ووٹنگ ڈالا جائیگا ۔اور گنتی 25مئی کو کیا جائیگا ۔
تمل ناڈو کے دو تین اسمبلی حلقوں کو چھوڑ کر تمام اسمبلی حلقوں سے پر امن ووٹنگ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے،کہیں کسی طرح کی گڑبڑی کی اطلاع نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ تمل ناڈومیں30 2 ، پانڈی چیری30، اور کیرالہ کے 140 اسمبلی سیٹوں کے لئے ایک ساتھ ووٹ ڈالا گیا ،اس کے نتائج ۱۹ مئی کو آئیگا ۔ اس کے بعد واضح ہو پائیگا کہ کون سی پارٹی کس ریاست میں سرکار بنانے جا رہی ہے ، اب تک کہ سروے کے مطابق تمل ناڈو میں زیادہ تر سرویز ایجنسی نے جے للیتا کی جیت کو دکھایا ہے ، جبکہ کروناندھی کی زبردست ہار کی نشاندہی کی گئی ہے ، مگر اصل نقاب تو ۱۹۔مئی کو اٹھے گا ، جب ووٹوں کی گنتی عمل میں آئیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *