آسام میں مولانا بدر الدین اجمل کی شرمناک شکست تومغربی بنگال میں 57 مسلم امیدوارکامیاب

نئی دہلی/ کولکاتہ:(معیشت نیوز) آسام میں مولانا بدر الدین اجمل کی شرمناک شکست ہوئی ہے تو مغربی بنگال میں ۵۷ مسلم امیدوار انتخابات میں کامیاب ہوئےہیں۔دریں اثناء وزیر اعظم نریندر مودی نے اسمبلی انتخابی نتائج کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تئیں عوام کا اعتماد بڑھنے کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہل وطن ترقی اور عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کے پارٹی کے نظریات کو حمایت دے رہے ہیں۔انتخابات کے نتائج آنے کے بعدبی جے پی ہیڈ کوارٹر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ آج کے نتائج بی جے پی اور قومی جمہوری اتحاد کے لئے انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی کو ملک کے تمام حصوں میں تیز رفتار ی سے تسلیم کیا جانے لگا ہے اور یہ جمہوریت کے لئے بہت اچھاہے.انہوں نے پارٹی کو حمایت دینے کے لئے ان ریاستوں کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہاکہ لوگوں نے ان انتخابات میں بی جے پی پر مزید اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی ترقی کے نظریہ اور عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لانے کے اس کے عہد کو تسلیم کرتے ہوئے حمایت دی ہے۔ اس سے ہمیں غریب اور عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے زیادہ حوصلہ اور توانائی ملے گی ۔ ہم اس کے لئے مسلسل کوشش کرتے رہیں گے۔مسٹر مودی نے کہا کہ آسام میں بی جے پی کی حکومت بننے سے کئی لوگوں کو اسی طرح حیرت ہوئی ہے جس طرح جموں کشمیر میں اس کے حکومت میں حصہ دار بننے پر ہوئی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں ووٹروں نے جوش و خروش کے ساتھ زبر دست ووٹنگ کی تھی اور مجموعی طور پر پولنگ پرامن رہی تھی۔ انہوں نے جیت کے لئے پارٹی کے صدر امت شاہ، ان حلقوں کے صدور اور لاکھوں کارکنوں کو بھی مبارکباد دی۔
جبکہ مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس نے تین دہائی اکثریت حاصل کرلی ہے ،ترنمول کانگریس 211سیٹوں پر جیت حاصل کرچکی ہے۔ 49سال بعد مغربی بنگال میں کوئی بھی سیاسی جماعت پہلی مرتبہ اتحاد کے بغیر تن تنہا اتنی سیٹ پر جیت حاصل کی ہے ۔ اس مرتبہ ترنمول کانگریس کی لہر میں ان کی پارٹی سے محض 29مسلم ممبران اسمبلی نے جیت حاصل کی ہے ۔جب کہ بنگال میں مسلمانوں کی تعداد 30فیصد ہے ۔اس لحاظ سے ترنمول کانگریس کے 2011سیٹوں میں کامیاب مسلم امیدواروں کی تعداد کم سے کم 50ہونی چاہیے ۔مگر دو مسلم اکثریتی اضلاع مالدہ و مرشدآباد میں ترنمول کانگریس کی کمزور پوزیشن کی وجہ سے ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر صرف 30مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔کانگریس نے 100کے قریب سیٹوں پر انتخاب لڑا تھا اور اسے 44سیٹوں پر کامیابی ملی ہے ۔اس کامیابی میں مسلم امیدواروں کی حصہ داری 18ہے ۔بایاں محاذ جسے محض 32سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔مگرسی پی ایم کے ٹکٹ پر 9مسلم امیدوار کامیا ب ہوگئے ہیں ۔ترنمول کانگریس کی لہر کے باوجود شمالی بنگال میں ترنمول کانگریس کا مسلم چہرہ عبد الکریم چو دھری کو کانگریس کے امیدوار سے اسلام پور میں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔عبد الکریم چودھری شمالی بنگال میں چائے باغات کیلئے کسانوں سے جبری زمین لینے کے خلاف جد و جہد کی وجہ سے مشہور ہوئے تھے ۔ان کی شناخت جدو جہد کرنے والے لیڈر کی تھی مگر وزیر بننے کے بعد وہ خاموش ہوگئے تھے اور وہ مسلم مسائل پر بہت ہی کم بولتے تھے ۔
اس کے علاوہ کانگریس کے ٹکٹ پر شجاع پور اسمبلی حلقہ سے کامیاب ہونے والے ابو ناصر خان چودھری جو غنی خان چودھری کے بھائی ہیں ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے تھے مگر انہیں اپنے بھتیجے عیسی خان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
مغربی بنگال میں کو ن کون جیتا
جن مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ان میںترنمول کانگریس آم ڈانگہ سے رفیق الرحمن،بھانگور سے عبد الرزاق ملا،کیننگ سے شوکت ملا،چھاپڑا سے رقبان الرحمن،چوپرا سے حمید الرحمن،دیبرا سے سلمیٰ خاتون،دی کنگا سے رحیم منڈل،نعمت شیخ،ہروا سے شیخ نورالاسلام،جگت پال پور سے محمد عبد الغنی،گوال پوکھر سے غلام ربانی،جنگی پور سے ذاکر حسین،قصبہ سے جاوید احمد خان،کلکتہ پورٹ سے فرہاد حکیم،کیتو گرام سے شیخ شاہنواز،کھانا گول سے اقبال احمد،کمار گنج سے طورف حسین،لاپ پور منیر الاسلام،موگرا ہاٹ مغرب غیاث الدین ملا،منگل کوٹ سے مولانا صدیق اللہ چودھری،میعماری سے بیگم نرگس،مٹیابرج سے عبدالخالق ملا،موراتی عبد الرحمن لالٹی،مکاشی باری،کاکول خان،نلہٹی معین الدین شیخ،پور سورہ ڈاکٹر نورالزماں،امیر الاسلام،سونا پور شمال فردوسی بیگم،طوفان گنج فضل کریم میاں،الوبیڑیا مشرق حیدر عزیز صفوی،کانگریس کے ٹکٹ کامیاب ہونے والے مسلم امیدوار،بدوریا سے عبد الرحیم قاضی،بیل ڈانگہ شیخ شفیع الزماں،چاپدانی سے عبد المنان،چنچل سے آصف محبوب،فرکا سے معین الحق،ہریش چندر پور سے مشتاق عالم،کالی گنج حسن الزماں شیخ،لال گولا سے ابو حنامالتی پور سے ذوالقرنین،مانی چک سے موتی عالم،موتی باری سے یاسمین شبینہ، نودا سے ابو طاہر خان، رگھونا گنج اخترالزماں، رانی نگر سے فیروزہ بیگم،رضی نگر سے ربی عالم چودھری،شجا ع پور سے عیسی خان چودھری،سوتی سے ہمایو ں رضا،باں محاذ کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے مسلم امیدوار،بشیر ہاٹ شمال رفیق الاسلام منڈل،بھگوان گولہ محسن علی، چکولیا علی عمران رمز،دومکل انیس الرحمن،ہری رام پور رفیق الاسلام،جالنگی سے عبد الرزاق منڈل،جموڑیہ سے جہاں آرا،پانڈوا سے امجد حسین
پانسکوڑہ شیخ ابراہیم علی