’’معیشت پر مالیاتی پالیسی کے اثرات‘‘ پر مذاکرہ آج

معیشت مانیٹری پالیسی پروگرام بینر

ممبئی (معیشت نیوز) معیشت میڈیا ،بیت النصر اربن کو آپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی لمیٹڈ اور بمبئی اسٹاک ایکسچینج بروکرس فورم کی جانب سے ’’معیشت پر مالیاتی پالیسی کے اثرات‘‘ پر آج پریس کلب ،ممبئی ، میں شام پانچ بجے مذاکرے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چانسلر ظفر سریش والا،ممبئی اسٹاک ایکسچینج بروکرس فورم کے سی ای او آدتیہ سری نواس ،بیت النصر اربن کو آپریٹیو کریڈٹ سوسائٹی لمیٹڈ کے ڈائرکٹر شارق نثار کے ساتھ ممبئی کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
معیشت میڈیا کے ذمہ دار دانش ریاض نے کہا کہ ’’مالیاتی پالیسی کے معیشت پر دور رس اثر پڑ تا ہے ۔اگر بہتر طور پر مالی پالیسی ترتیب نہ دی گئی ہو تو ملک معاشی بحران میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھو رام راجن کا کارنامہ ہے کہ انہوں نے بہتر مالیاتی پالیسی کے ساتھ ملک کی معیشت کو بحرانی صورتحام میں بھی سنبھالے رکھا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’جس وقت عالمی کساد بازاری سے پوری دنیا پریشان تھی اس وقت رگھو رام راجن نے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ ملکی معیشت کے زمام کو سنبھالا اور لوگوں میں امید کی کرن پیدا کی۔اس وقت بھی جبکہ مہنگائی کی مار سے عام آدمی پریشان ہے لوگوں کو مالیاتی پالیسی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔
دانش ریاض نے کہا کہ ’’یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر خال خال ہی گفتگو ہوتی ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ احباب پروگرام کا حصہ بنیں اور مالیاتی پالیسی کے خد و خال پر فاضل مقررین کی آراء سماعت کریں۔
واضح رہے کہ ممبئی پریس کلب آزاد میدان میں قلعہ کورٹ کے سامنے واقع ہےجہاں پروگرام شام پانچ بجے شروع ہوجائے گا۔لہذا احباب وقت مقررہ پر پہنچ جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *