Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مہاراشٹر کے وزیر كھڑسے کے استعفیٰ سے اردو اکیڈمی کے ذمہ داران پریشان

by | Jun 4, 2016

وزیر ایکناتھ کھڑسے

وزیر ایکناتھ کھڑسے

ممبئی۔ (ایجنسی)زمین گھوٹالے کے الزام اور ڈان داؤد ابراہیم سے مبینہ بات چیت میں پھنسے مہاراشٹر کے وزیر ایکناتھ كھڑسے نے آخر استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق كھڑسے نے وزیر اعلی دیویندر فرنويس سے ملاقات کر کے انہیں استعفیٰ سونپا۔اس خبر کے عام ہوتے ہی ان لوگوں میں مایوسی پھیل گئی جو وزیر ایکناتھ کھڑسے کی وجہ سے مختلف ذمہ داریوں پر فائز تھے۔
واضح رہے کہ جس گاڑی سے كھڑسےوزیر اعلیٰ کی رہائش ورشا بنگلے پر آئے تھے اس گاڑی کی لال بتی کو کپڑوں سے ڈھک دیا گیا تھا۔ گزشتہ کچھ دنوں سے كھڑسے بغیر لال بتی کی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔جمعرات کو وزیر اعلیٰ فرنویس نے كھڑسے کے تنازع پر بی جے پی صدر امت شاہ کو رپورٹ سونپی دی تھی۔ امت شاہ سے ملاقات کے بعد فرنويس نے اخباری نمائندوں سے کہا تھا کہ’’ صدر جی نے رپورٹ طلب کی تھی، جو مسئلے سامنے آئے ہیں، ان پر رپورٹ صدر جی کو دے دی گئی ہے،بات ہوئی ہے۔ جو مناسب کارروائی ہوگی، وہ پارٹی کرے گی‘‘۔ اس کے بعد سے ہی قیاس لگ رہے تھے کہ كھڑسے جلد استعفیٰ دے سکتے ہیں۔
کیا ہیں الزامات
بی جے پی حکومت کے سینئر وزیر كھڑسے پونے میں ایم آئی ڈی سی پلاٹ کی خریداری میں گڑبڑیوں کے الزام میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی ان کے موبائل پر انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے گھر سے مبینہ فون آنے کے الزامات کے بعد سے گزشتہ چند دنوں سے وہ اخبارات کی شاہ سرخیوں میں چھائے ہوئے تھے۔ سماجی کارکن انجلی دمانيا نے اس مسئلے پر ممبئی کے آزاد میدان میں بھوک ہڑتال شروع کر رکھی تھی جبکہ شیوسینا نے بھی كھڑسے کے استعفیٰ کی مانگ کی تھی۔
اردو اکیڈمی کے ذمہ داران پریشان
دوسری طرف ایکناتھ کھڑسے کے استعفیٰ سے مہاراشٹر اردو اکیڈمی کے ذمہ دار عبد الرئوف خان پریشان نظر آرہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق عبد الرئوف خان ایکناتھ کھڑسے کے قریبی رہے ہیں اور قربت کی وجہ سے ہی انہیں اردو اکیڈمی کا کارگذار صدر بنایا گیا تھا۔ عبد الرئوف خان کو ذمہ دار بنائے جانے کے بعد سے ہی اردو اکیڈمی تنازعات میں گھری رہی ہے کیونکہ انہوں نے جب ایوارڈ فنکشن منعقد کیا تو اس میںجہاں وزیر موصوف کی تصویر کنداں کی وہیں اپنی تصویر بھی ایوارڈ پر لگا دی جسے علمی و ادبی حلقوں میں سخت ناپسند کیا گیا۔
جلگائوں میں جب اردو اکیڈمی کی طرف سے ادبی میلہ منعقد ہوا تو محض دو دنوں کے اندر ۲۸ لاکھ روپئے خرچ کردئے گئے دلچسپ بات تو یہ ہوئی کہ صرف ہار مالا پر۵لاکھ روپئےخرچ کر دئے گئے۔اطلاعات کے مطابق جب معاملے کی تحقیق ہوئی تو اکیڈمی کے ذمہ دار کو وقتی طور پر معطل کردیا گیااور معاملے کو دبا دیا گیا۔البتہ ذرائع کا کہنا یہ ہے کہ ایکناتھ کھڑسے کے استعفیٰ کے بعد مذکورہ معاملے کی ازسر نو تحقیق کی جاسکتی ہے اور ان لوگوں پر کارروائی ہو سکتی ہے جو راست طور پر اس کے ذمہ دار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی وزیر ایکناتھ کھڑسے کی وجہ سے اردو اکیڈمی کے ذمہ دار عبد الرئوف خان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو پائی تھی لیکن اب جبکہ وزیر موصوف خود ہی مستعفی ہوچکے ہیں تو اس معاملے کو دوبارہ اٹھایا جاسکتا ہے اور ممکن ہے کہ وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس معاملے کی سنگینی کو سمجھیں اور اردو اکیڈمی کے خاطیوں کے خلاف کارروائی کریں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...