ترکی ایران میں اسپیشل صنعتی زون تعمیر کرے گا

ترکی و ایران

تہران:(ایجنسی) ایران چیمبر آف کامرس، صنعت،کان کنی اور زراعت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ترکی ایران میں 140 یونٹ پر مشتمل اسپیشل صنعتی زون کی تعمیر کیلئے 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا. منگل كے روز ارنا كے نمائندے كيساتھ خصوصي گفتگو كرتے ہوئےمحسن جلال پور نے كہا كہ دونوں ملكوں كے درميان ہونے والي مفاہمت كے مطابق صنعتي زون كي تعمير ميں 85 فيصد ايران كے افرادي قوت اور 15 فيصد تركي كے افرادي قوت حصہ ليں گے.انہوں نے كہا كہ اس منصوبے كا آغاز رواں سال كے دوسرے حصے ميں كيا جائے گا.
نائب وزير صنعت و تجارت علي يزداني نے بھي اس حوالے سے بتايا ہے كہ ايران كے مختلف خصوصي صنعتي زون ميں غيرملكي ماہرين بھي حصہ ليتے ہيں تاہم يہ پہلي بار ہے كہ كسي بھي ملك ايران ميں مستقل طور پر اسپيشل صنعتي زون تعمير كرے گا.انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت ايران كے چار صوبوں ميں سات اسپيشل اقتصادي زون تعمير ہوئے ہيں اور نئے اسپيشل صنعتي زون كي تعمير كے حوالے سے جگہ اور باقي امور كا جائزہ ليے كيلئے ترك وفد كا ستمبر ميں ايران كا دورہ متوقع ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *