Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

استنبول ہوائی اڈے پر خودکش حملہ، 50 ہلاکتیں، 60 زخمی

by | Jun 28, 2016

اتاترک ایئر پورٹ ترکی

استنبول : (ایجنسی) ترکی کے ایک اعلی عہدیدار کے مطابق منگل کے روز استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر ہونے والے خودکش بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے، جن میں متعدد کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے ہوائی اڈے کے بین الاقوامی ٹرمینل کے داخلی دروازے کے سامنے پارکنگ ایریا کی فٹ پاتھ پر ہوئے۔ دھماکوں کے وقت ہوائی اڈے پر مسافروں کا کافی رش بتایا جاتا ہے۔ استنبول کا اتاترک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایشیا اور یورپ سے آنے والی پروازوں کا ہمیشہ رش رہتا ہے۔ حملہ آوروں نے سکینگ مشین میں گزرنے سے پہلے خود کو دھماکے سےاڑایا۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک رکن اسمبلی کے مطابق دھماکے چار مسلح افراد نے کئے جن میں دو خودکش بمبار تھے۔ دو حملہ آور دھماکوں کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ہوائی اڈے کے ایک سینئر اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ اتاترک ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور مسافروں کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا جا رہا ہے، تاہم اس سے پہلے واضح نہیں تھا کہ کونسی پروازیں منسوخ کی جا رہی ہیں اور علی الصباح پہنچنے والی کونسی پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑا جا رہا ہے۔دھماکوں کے وقت جو پروازیں اتاترک ائرپورٹ کنڑول ٹاور کے رابطے میں تھیں انہیں حادثے کے باوجود اترنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ مسافروں کو لینے کے لئے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
درایں اثنا امریکا نے ترکی میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کی تحقیقات میں مدد دینے کی پیشکش کی ہے۔ امریکی صدر براک اوباما کو استنبول دھماکوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ادھر لندن میں زیر علاج پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اتاترک ہوائی اڈے پر ہونے والے خودکش حملوں کے بعد ترک عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے استنبول دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...