Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحال کرنے کے معاہدے پردستخط

by | Jun 28, 2016

رجب طیب اردگان

رجب طیب اردگان

انقرہ ۔ ترکی اور اسرائیل نے آج اپنے باہمی سفارتی تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے معاہدے پر دستخط کئے۔ یہ اطلاع ترک وزارت خارجہ نے دی ہے۔ اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک اب چھ سال کی ناچاقی کے بعد اپنے تعلقات کو معمول پر لائیں گے اور ایک دوسرے کے یہاں اپنے سفیروں کو تعینات کریں گے۔ تر ک وزارت خارجہ کے اہلکار نے بتایا کہ تعلقات بحال کرنے کے اس معاہدے کا اعلان ایک روز قبل دونوں ملکوں کے وزراء اعظم نے کیا ہے۔
دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے کئی سال تک بات چیت کی اور اس کے بعد ہی ان کے درمیان اتفاق ہو سکا، جو مشرق وسطی میں ایک انوکھی پیش رفت ہے۔اس معاہدے کا اصل سبب بحر متوسط میں گیس کے معاہدے اور دونوں کو لاحق سکیورٹی کے خطرات ہوسکتے ہیں۔ 2010 میں غزہ پٹی کی طرف جانے والے ترکی کے امدادی قافلہ ‘فلو ٹیلہ’ پر اسرائیلی فوج کے حملے کے واقعہ کے بعد، جس میں ترکی کے دس افراد مارے گئے تھے، دونوں ممالک کے تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔
ترکی نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے فیصلے کے بعد روس سے بھی کشیدگی دور کرنے کی کوشش کی ہے اور اس نے اس کے جنگی طیارہ کو مار گرانے کے واقعہ کے لئے معذرت کا اظہار کر دیا ہے۔ روس نے پہلے کہا تھا کہ جب تک ترکی اس واقعہ کے لئے افسوس کا اظہار نہيں کرتا اس کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...