ایم پی ایس سی میں کامیاب امیدواروںکی حوصلہ افزائی

مسلم نوجوان احساس کمتری سے باہر نکلیںاعلی عہدوںفائز ہوکر عدل وانصاف کا نمونہ پیش کریں،شبیر انصاری
اللہ ہی بہترین رزق دینے والا ہے ،ارادے مستحکم تو کامیابی یقینی۔سید رفیق
اورنگ آباد:اورنگ آبادمیں آل انڈیامسلم اوبی سی آرگنائزیشن و بیت الیتیم کی جانب سے MPSC کامیاب سید رفیق سید علی ( ویمن وچائلڈویلفیر آفیسر) ذاکر محمود سید (سیل ٹیکس انسپکٹر)کا استقبال کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیامسلم او بی سی آرگنائزیشن کے قومی صدرشبیر انصاری نے کہا کہ’’ یہ بڑی خوشی بات ہے کہ ہمارے نوجوان مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیاب ہورہے ہیں ۔آج ملک کی عوام بہت پریشان ہے ۔ عدل و انصاف کے لیے ترس رہے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے یہ نوجوان جو اعلی عہدوں پرپہنچ رہے ہیں وہ عوام کو عدل و انصاف کا اعلی نمونہ پیش کرتے ہوئے ہمدردی سے پیش آئیں گے۔ آل انڈیامسلم او بی سی آرگنائزیشن گزشتہ چالیس سالوں سے یہی کام کرتے آرہی ہے ۔ بلامبالغہ ہزاروں افراد آجOBCکی بنیادپر اعلی عہدوںپر فائزہیں۔‘‘ڈاکٹر ارتکاز افضل (ڈائر کٹر ڈاکٹر رفیق زکریا ہائر لرننگ سینٹر) نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ہمارے معاشرہ سے ایسے ہونہار و لائق بچے مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیاب حاصل کرہے ہیں یہ بڑی خوش کی بات ہے ۔ نہ صرف اپنا بلکہ اپنی قوم وملت کا نام روشن کررہے ہیں اور خصوصاََ ادارہ بیت الیتیم کے ذمہ دار خالد احمد کو مبارک دیتا ہوں کہ انہوںنے اس ادارہ کو اتنا اچھا بنایا ہے اور یہاں mpscمیں کامیاب نوجوانوں کا استقبال کیا میں انہیں مبارک باد دیتا ہوں۔ ‘‘ّسید رفیق سید علی نے استقبال قبول کرتے ہوئے منتظمین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ میرے لیے بڑی سعادت کی بات ہے کہ بیت الیتیم جیسے ادارہ میں میرا استقبال کیا جارہاہے ۔ یقینا یہ میری خوش قسمتی ہے۔انہوںنے او بی سی آرگنائزیشن کے روح رواں شبیر انصاری کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں آج اس آرگنائزیشن کی کاوشوںکی وجہ سے او بی سی زمرے سے کامیاب ہواہوں اگرمیرا پاس او بی سی کا سٹ سرٹفکیٹ نہیں ہوتا تو شاید مجھے کامیاب ہونے میں دشوار و دیر لگی ۔ ‘‘سید رفیق نے کہا کہ ’’ہمارا کام محنت کرناہے نتائج و کامیاب کا دارمدار اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے ۔میں جب جماعت میں گیاتھا تو وہاں میںنے یہ بات سنی تھی کہ اللہ ہی بہترین رزق دینے والا ہے اس وقت سے میرے دل ودماغ میں یہ بات بیٹھ گئی تھی کہ یقینا اللہ تعالی مجھے اچھی روزی و روزگار دے گا ۔ چنانچہ میں محنت کرتارہا مسلسل تین سال سے محنت کرتا آرہا ہو ں ۔کئی مرتبہ حالات بھی آئیں ،مادی مسائل اور والدین کی کمزور معاشی حالات کے پیش نظر میں اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے چھوٹا سا جنرل اسٹورچلا کر گھرکی مالی حالات کو سہارادیتے ہوئے اس امتحان کی تیاری کرتا رہا ،بالآخر اللہ تعالی نے مجھے کامیاب کردیا۔ ‘‘انہوںنے کہا کہ مجھے بہت سے لوگوں نے کہا کہ آپ کئی مرتبہ کوشش کرچکے ہیں مگر آپ کے چہرے پر داڑھی ہونے کے سبب آپ کو کامیاب نہیں مل رہی ہے ۔ اس پر میں نے ان کو جواب دیاکہ ’’میرے لیے یہ ممکن نہیں کہ میں نوکری کے لیے اپنے پیارے آقا ﷺکی سنت کوچھوڑ دو ،اگر مجھے وزیر اعلی اپنے پاس بلاکر یہ کہہ دیں کہ میں ابھی آپ کوکلکٹر بنادیتا ہوں آپ جاکر داڑھی کاٹ کرآئیے تو یقین جانیے میں کلکٹر کی ملازمت کو چھوڑ سکتا ہوں میں داڑھی کو نہیں ،کیونکہ میرا اس پر یقین ہے کہ رزق کی دینے والی ذات اللہ کی ہے اگرمیرے مقدر میں سرکاری ملازمت کرناہوگی تو مجھے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ ‘‘انہوںنے طلباء و سرپرستو ںسے کہا کہ ’’تعصب و فرقہ پرستی کی کوئی حیثیت نہیں اگر آپ کے اندر صلاحیت ہے تو آپ ضرور کامیا ب ہوں گے۔‘‘سید ذاکر محمود نے کہاکہ ’’میرا یہ پہلا موقع ہے کہ میں اسٹیج پر کھڑا ہوں اور آپ لوگوںسے مخاطب ہوں ،میں نوجوانوںاور ان کے سرپرستوںسے صرف یہ اتنا ہی کہوں گاکہ وہ اپنے نونہالوںکو مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیارکریں ،کیونکہ اس میں محنت ضرور ہے لیکن خرچ بہت کم ہے۔میرا یہاں استقبال کیاگیا ،میری ہمت و عزت افزائی کی گئی میںاس کے لیے منتظمین کا شکریہ اداکرتاہوں۔‘‘اس استقبالیہ اجلاس میںایڈوکیٹ قیصر الدین ،س شو کھنڈالکر ،پریم آریہ نے بھی خطاب کیا جبکہ اسیٹج پر حاجی عبدالجبارباغبان صدرجامعہ اسلامیہ کاشف العلوم ،اجمل خان ،ظہیر الدین صدیقی موجود تھے ۔خالدا نے ادارہ بیت الیتیم میں جاری سرگرمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس ادارہ میں بھی پانچ طالبعلم upscاور mpscکی تیاری کررہے ہیں۔‘‘
پروگرام کو کامیاب بنانے میں ادارہ بیت الیتیم کے ذمہ داران خصوصاََمفتی سید ناصر صاحب ،عارف بھا ئی طلباء و اساتذہ نے محنت کی ،پروگرا م میں نظامت کے فرائض ابوبکر رہبرانجام دیئے ۔آخر میں پرگرام کے آرگنائزر مرزاعبدالقیوم ندوی نے تمام ہی مہمانوںکا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ’’ہمیں امید ہے کہ آج کے اس استقبالیہ تقریب سے ہمارے نوجوانوںمیں مقابلہ جاتی امتحانات کے تئیں دلچسپی و شوق پیدا ہوگا شیخ انصار،سید رفیق اور سید ذاکر کی طرح ہی آئندہ سال ہم کئی مسلم آئی اے ایس ،آئی پی ایس اور ایم پی ایس سی پاس طلبا کا استقبال کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *