Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

برطانیہ کے تین بڑے بینکوں نے اندرون ملک 400 برانچیں بند کرنے کا فیصلہ لیا

by | Oct 1, 2016

لندن (ایجنسی): برطانیہ کے تین بڑے بینکوں نے رواں سال کے اختتام تک ملک میں موجود 400 برانچیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ان بینکوں کے قریبی ذرائع کے مطابق برطانیہ کے تین بڑے مالیاتی اداروں ایچ ایس بی سی، رائل بینک آف سکاٹ لینڈ (آربی ایس) اور بارکلیز نے 2016 ء کے اختتام تک ملک میں موجود اپنی برانچوں میں سے 400 برانچیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ہزاروں صارفین کی ان بینکوں تک رسائی مشکل ہوجائے گی۔انھوں نے بتایا کہ پچھلے 20 سالوں کے دوران برطانیہ میں کام کرنے والے بڑے مالیاتی اداروں کی برانچوں کی تعداد نصف رہ گئی ہے بالخصوص گزشتہ سال کے حکومت کے اس حکم نامے کہ ، بینک اپنی برانچوں کے رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ صارفین کی تعداد کے حساب سے کریں، کے بعد بینک برانچوں کی تعداد میں خاصی کمی آئی ہے۔ایچ ایس بی بینک کی جانب سے رواں سال سب سے زیادہ (200 ) برانچیں بند کرنے کاامکان ہے، اس کے علاوہ رائل بینک آف سکاٹ لینڈ اور بارکلیز بینک 100 سو برانچیں بند کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اتنی تعداد میں بینکوں کی بندش برٹش ہائی سٹریٹ کی موت کی مانند ہوگا اور اس سے مقامی کاروباری ادارے شدید متاثر ہونگے۔ایچ ایس بی سی، رائل بینک آف سکاٹ لینڈ اور بارکلیز کے ذرائع کی جانب سے جاری ہونے والے الگ الگ بیانات کے مطابق وہ صارفین کی کم آمد کے باعث اور آن لائن اور موبائل بینکنگ کے فروغ کیلئے اپنی برانچوں کی تعداد کم کررہے ہیں ۔تینوں بینکوں کا کہنا تھا کہ وہ صارفین کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ ایچ ایس بی سی کا کہنا تھا کہ وہ پوسٹ آفس کے ساتھ شراکت داری جبکہ بارکلیز بینک نے سپرمارکیٹ کمیٹی چین (اے ایس ڈی اے ) کے ذریعے اپنی خدمات صارفین کو فراہم کرنے کا منصوبہ بتایا۔یاد رہے کہ برطانیہ میں2014 ء کے اختتام پر ہر ایک لاکھ افراد کیلئے اوسطا 25 بینک برانچیں تھیں جبکہ فرانس میں 38 جبکہ سپین میں فی لاکھ افراد کیلئے بینک برانچوں کی اوسط تعدا 70 تھی۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...