لندن، یکم اکتوبر(ایجنسی): وزیر اعظم نریندر مودی کی اگلے ماہ نومبر میں ہونے والے دورہ جاپان کے دوران ہندوستان او رجاپان کے درمیان سول نیوکلیائی تعاون کا معاہدہ ہوسکتا ہے۔
ایک خبر رساں ایجنسی نے جاپان کے اخبار مائی نیچی کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ اگلے ماہ ہندوستان اور جاپان کے درمیان سول نیوکلیائی معاہدہ ہونے کا پورا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسٹر مویدی اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے گذشتہ سال دسمبر میں نیوکلیائی توانائی کے غیر فوجی استعمال میں تعاون سے اتفاق کیا تھا لیکنا س وقت ٹکنالوجی اور قوانین کے سلسلے میں اختلافات کی وجہ سے معاہدہ نہیں ہوپایا تھا۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...