Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

امرود ہی نہیں اس کے پتے بھی ہیں ہمارے لیے مفید

by | Oct 2, 2016

امرود کےفائدے بے انتہا ہیں، یہ پھل بہت ساری غذائیت سے بھرپور ہے۔ صحت و تندرستی کے ساتھ ساتھ امرود آپ کی جلد اور بالوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ جس طرح امرود آپ غذائیت سے بھر پور اور آپ کی صحت کےلیے فائدہ مند ہے، اسی طرح امرود کے پتے بھی آپ کےلیے بہت فائدہ مند ہیں۔ امرود کے پتے آپ کے بالوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بے حد مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

٭ امرود کے پتے بالوں کو کیسے صحت مند بنا سکتے ہیں؟

چونکہ امرود غذائیت سے بھرپور اور مالامال ہوتا ہےاور امرود میں موجود غذائیت سے بھر پور اجزاء آپ کی جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ امرود کے پتوں میں وٹامن بی وافر مقدار میں موجودہوتا ہےجوکہ بالوں کےلیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ جب آپ اپنی ڈائٹ میں وٹامن بی کو شامل کریں گے تو آپ کو اپنی بالوں کی صحت میں واضح فرق نظر آئے گا۔

وٹامن بی بالوں کے بڑھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اور آپ کی بالوں کی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ امرود کے پتے جلد کےلیے بھی بہت فائد ہ مند ہوتے ہیں۔

٭ امرود کے پتوں کو کیسے استعمال کیا جائے؟

ایک مٹھی امرود کے پتوں کو 1 لیٹر پانی میں15 سے 20 منٹ تک کےلیے ابال لیں۔جب ابل جائے تو ٹھنڈا کرنے کو کمرے درجہ حرارت پر رکھ دیں۔

اب پانی میں سے پتوں کو الگ کردیں اور پانی کو اپنے بالوں میں اوپر سے نیچے تک تیل کی طرح لگالیں۔ پانی کو سر کی جڑوں پر زیادہ لگائیں۔

اس عمل سے آپ کے بال گرنا بالکل بند ہوجائیں گے اور بال جلدی جلدی بڑھنا شروع ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ جن افراد کےبال گر رہے ہیں ، وہ بال بھی گرنا بند ہوجائیں گے۔

٭ امرود کے پتوں کے دیگر فوائد

امرود کے پتے جہاں جلد اور بالوں کے لیے فائدہ مند ہیں ۔ اسی طرح ان پتوں کے دیگر بھی کئی فائدے ہیں، جوکہ درج ذیل ہیں۔

٭امرود کے پتے پیٹ کے درد، ڈائریامیں بھی فائدہ مند ہیں۔ امرود کے پتوں کو ابال کے ٹھنڈا کرکے پی لیں ، اس سےآپ کو پیٹ کے درد میں کافی افاقہ ہوگا۔

٭امرود کی چائے کھانسی اور بند گلے کےلیے بھی بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔اس چائے کے استعمال سے آپ کوکھانسی سے فوری نجات حاصل ہوجاتی ہے۔

٭ امرود کے پتوں کو چبانے سے آپ کے دانتوں کی صحت بھی اچھی ہوتی ہے۔ اس عمل سے آپ کو دانت کے درد کی شکایت نہیں ہوتی ۔

Recent Posts

دہلی: ہوٹلوں، ڈھابوں اور گوشت کی دکانوں میں ‘حلال’ یا ‘جھٹکا’ لکھنا لازمی

نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن نے دہلی میں حلال اور جھٹکے کا گوشت فروخت کرنے سے متعلق ایک تجویز منظور کی ہے۔ اس کے تحت اب ہوٹلوں، ڈھابوں اور گوشت کی دکانوں کو 'حلال یا جھٹکے' لکھے ہوئے پوسٹر لگانے ہوں گے۔  نارتھ ایم سی ڈی کے علاقے میں ہوٹلوں اور ڈھابوں کے مالکان کو گوشت...

ابھی تک سگریٹ نوشی کو حرام کیوں نہیں قرار دیا گیا ہے؟

ابھی تک سگریٹ نوشی کو حرام کیوں نہیں قرار دیا گیا ہے؟

ڈاکٹر جاوید جمیل میں یہاں صرف تمباکو نوشی پر ہی توجہ دوں گا کیوں کہ اسلام کے تمام مذہبی ماہرین کی طرف سے شراب اور منشیات کو حرام سمجھا جاتا ہے ، بدقسمتی سے ابھی تک تمباکو نوشی کو عالمی طور پر حرم قرار نہیں دیا گیا ہے۔ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ تمباکو نوشی دوسرے نشوں...

کمپنی ’’بھارت ہنی‘‘ شہد کو قدرتی حالت میں عوام تک پہنچانے کا کام کررہی ہے

کمپنی ’’بھارت ہنی‘‘ شہد کو قدرتی حالت میں عوام تک پہنچانے کا کام کررہی ہے

’’بھارت ہنی‘‘ نے قومی پیمانے پر اپنی شناخت بنائی ہے۔کمپنی کے ذمہ دار ڈاکٹر نجیب الدین کا کہنا ہے کہ شہد کے کاروبار میں نا صرف منافع ہے بلکہ عامۃ الناس کی بھلائی بھی چھپی ہوئی ہے۔جس گھر میں شہد کا استعمال کثرت سے ہوتا ہو وہاں مروجہ بیماریاں مشکل سے جگہ بنا پاتی...

گرمیوں کا مقبول مشروب روح افزاہندوستانی مارکیٹ سے غائب

عوام الناس میں طرح طرح کی چہمگوئیاں،کمپنی کے داخلی تنازعات کا شاخسانہ ممبئی:ہمدرد لیباریٹریز کی جانب سے تیار کردہ مقبول عام مشروب اب اس گرمی میں میسر نہیں آئے گا۔پورے ہندوستان میں مذکورہ مشروب آئوٹ آف اسٹاک ہے جبکہ پاکستانی امپورٹڈ روح افزا ہر جگہ موجود ہے۔اس سلسلے...