ایک کروڑ ریل مسافروں نے بیمہ منصوبہ کرایا


نئی دہلی، 2 اکتوبر: ریل بیمہ منصوبہ شروع کیے جانے کے 30 دن کے اندر تقریباً ایک کروڑ یل مسافروں نے اس منصوبہ کا متبادل منتخب کیا۔ اس بارے میں آئی آر سی ٹی سی نے جانکاری دی اور بتایا کہ مسافروں کی سوچ مثبت اشارے دے رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس منصوبہ کا اعلان یکم ستمبر کو کیا گیا تھا۔
آئی آر سی ٹی سی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اے کے منوچا نے کہا کہ متبادل بیمہ منصوبہ کے سلسلے میں ریل مسافروں سے مثبت رد عمل ملا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 29 ستمبر تک ہی تقریباً ایک کروڑ مسافروں نے اس متبادل کا انتخاب کیا۔ ریل بجٹ میں اس منصوبہ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے تحت مسافروں کو آن لائن ٹرین ٹکٹ بکنگ کرنے پر صرف 92 پیسے کی ادائیگی کرنے پر 10 لاکھ روپے تک کا بیمہ ملتا ہے۔ یہ سہولت ان سبھی ریل مسافروں کے لیے دستیاب ہے جو آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کے ذریعہ ای-ٹکٹ لیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *