پروویڈنٹ فنڈ کو گروی رکھ کر مکان خریدنا ممکن!


نئی دہلی، 4 اکتوبر: ای پی ایف او کے چار کروڑ سے زائد شیئر ہولڈر اپنے پروویڈنٹ فنڈ (پی ایف) کو گروی رکھ کر سستے مکان منصوبوں کے تحت گھر خرید سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنے اکاﺅنٹ سے اس کی ای ایم آئی کی ادائیگی بھی کر سکیں گے۔ یہ منصوبہ آئندہ مالی سال سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
ای پی ایف او میں سنٹرل پروویڈنٹ فنڈ سکریٹری وی پی جوائے نے اس سلسلے میں کہا کہ ہم ای پی ایف او کے شیئر ہولڈروں کے لیے رہائش منصوبہ پر کام کر رہے ہیں۔ ہم مارچ کے آخر تک پی ایف نکالنے سے متعلق آن لائن خدمات شروع ہونے کے بعد 2017-18 میں اس منصوبہ کو پیش کر سکتے ہیں۔ مسٹر جوائے نے مزید کہا کہ اس منصوہ کے تحت شیئر ہولڈر اپنے پی ایف کو گروی رکھ کر مکان خرید سکیں گے اور اپنے ای پی ایف اکاﺅنٹ سے ہوم لون کی ای ایم آئی کی ادائیگی کر سکیں گے۔ منصوبہ کے تحت ای پی ایف او اپنے شیئر ہولڈرو کو مدد کرے گا جس سے وہ اپنی ملازمت کے دوران سستا مکان خرید سکیں گے۔ حالانکہ ای پی ایف او کا ارادہ نہ تو زمین خریدنے میں مدد کا ہی نہ ہی شیئر ہولڈروں کے لیے مکان بنانے میں کسی طرح کے تعاون کا۔ گویا کہ یہ مدد صرف مکان کی خریداری سے متعلق ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *