انڈیا اکنامک سمٹ میں 500 سے زائد صنعت کاروں اور تاجروں کی شرکت متوقع


نئي دہلی، 5 اکتوبر (ایجنسی): کل سے یہاں شروع ہونے والی سالانہ انڈيا اکنامک کانفرنس میں ہندوستان کی اقتصاد سے متعلق تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کے لئے تقریبا 500 تجارت پیشہ، سیاستدنوں اور صنعتکاروں کی شرکت متوقع ہے۔ دو روزہ سالانہ کانفرنس میں مختلف شعبوں کے پالیسی سازوں اور سی ای او سمیت 500 سے زیادہ سیاسی و تجارت پیشہ لیڈران شامل ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اس بار سالانہ اقتصادی کانفرنس کا موضوع ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعہ جامع ہندوستانی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *