نئی دہلی، 6 اکتوبر (ایجنسی) فوڈ سپلائی اور صارفین کے امور کے وزیر رام ولاس پاسوان نے صنعتکاروں سے اپنی معتبریت قائم کرنے اور عالمی سطح پر معیاری سستے سامان تیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہاکہ وہ منافع کمائیں، لیکن اپنی ساکھ بھی بچائیں۔
مسٹر پاسوان نے یہاں ایسوچیم کی جانب سے منعقدہ ایف ایم سی جی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صنعتکاروں کے تئیں لوگوں کا نظریہ تبدیل ہوا ہے اور صنعتکاروں میں بھی نئی سوچ آئی ہے لیکن اچھے اور برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں۔
ایک دو بُرے لوگوں کی وجہ سے صنعتکاروں کی بدنامی ہوتی ہے۔

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...