ممبئی بنا ملک کی سب سے بڑی پراپرٹی ڈیل کا گواہ


ممبئی، 7 اکتوبر: ممبئی نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ اسے ملک کی اقتصادی راجدھانی ہونے کا فخر کیوں حاصل ہے۔ اس مرتبہ ممبئی ملک کی سب سے بڑی پراپرٹی ڈیل کی گواہ بنی ہے۔ کناڈا کی کمپنی بروک فیلڈ ایسٹ مینجمنٹ نے ہیرا نندانی گروپ کے پوئی اور ممبئی دفاتر اور ریٹیل اسپیس کو 1 ارب امریکی ڈالر یعنی تقریباً 6,700 کروڑ روپے میں خرید لیا ہے۔ ہیرانندانی گروپ کے پاس پوئی میں 415 ملین اسکوائر فٹ کا دفتر اور ریٹیل اسپیس ہے جسے گروپ نے تقریباً ایک دہائی میں تیار کیا ہے۔ اس پراپرٹی میں ہیرانندانی برادران نرنجن اور سریندر کی برابر کی شراکت داری ہے۔ ذرائع کے مطابق نرنجن ہیرانندانی کی بیٹی پری وانڈریولا نے اپنے والد اور ان کے بھائی درشن کے خلاف اس معاملے میں دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ پریا نے اپنے والد کی جانب سے اس پراپرٹی میں اپنی شراکت داری فروخت کیے جانے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہیرانندانی گروپ کے پوئی واقع دفتر پوری طرح لیز پر ہے اور ان میں ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، نومورا گروپ اور ڈیلائٹے کنسلٹنگ ایجنسی جیسی قدآور کمپنیوں کے دفاتر ہیں۔ گلوبل الٹرنیٹ ایسٹ منیجر بروک فیلڈ ایسٹ مینجمنٹ ہندوستان میں گزشتہ کچھ سالوں سے سرگرم ہے۔ 2014 میں اس کمپنی نے یونی ٹیک کارپوریٹ پارک کے مالکانہ حق والے چار اسپیشل اکونومک زون میں 100 فیصد شراکت داری لی تھی۔ اس کے علاوہ تقریباً 3,500 کروڑ روپے کے دو دیگر پروجیکٹ میں 60 فیصد شراکت داری حاصل کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *