برکس تجارتی میلے میں اقتصادی قوت کی جھلکیاں نظر آئیں گی


نئی دہلی، 8 اکتوبر (ایجنسی) تیزی سے ترقی پذیر برکس ممالک کی اقتصادی قوت کی جھلکیاں آئندہ ہفتہ بدھ سے یہاں شروع ہو نے والے برکس تجارتی میلے میں دکھائی دیں گی۔ برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کی تنظیم برکس کے 15 اکتوبر سے گوا میں شروع ہونے والی سربراہی کانفرنس سے پہلے نئی دہلی میں 12 اکتوبر سے ان ممالک کی شراکت کو فروغ دینے اور آئندہ حکمت عملی طے کرنے کے لئے برکس تجارتی میلہ منعقد کیا جائے گا۔
یہ میلہ 14 اکتوبر تک چلے گا اور اس دوران بزنس فورم اور بزنس کونسل کے پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *