
’مالی شمولیت اور خطرات کا ازالہ ‘ موضوع پر تقریب منعقد
نئی دہلی، 08 اکتوبر (ایجنسی) وزیر خزانہ نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ (آدھار) کا فائدہ، نیٹ ورک تک رسائی (وزیر اعظم کی جن دھن منصوبہ بندی) میں توسیع اور مالی فوائد کی منتقلی کی ڈیجیٹل کاری (انشورنس اور پنشن اسکیموں سمیت) جیسے موجودہ حکومت کے مختلف اقدامات کا خاکہ پیش کیا، جن کی وجہ سے گزشتہ دو سال کے دوران عالمی مالیاتی شمولیت کے ہدف کے حصول کی سمت میں بےشمار پیش رفت ہوئی؛ مختلف کثیر الجہتی فورم پر باہمی تعاون اور یکساں صورتحال میں سری لنکا، چین اور ایران کے وزرائے خزانہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے حکومت کے ذریعہ کئے گئے متعدد اقدامات مثلاً ڈیجیٹل شناختی کارڈ (آدھار) کا فائدہ ، وزیر اعظم کے جن دھن یوجنا نیٹ ورک کی توسیع، ڈیجیٹل طور مالی فوائد کی منتقلی (بشمول انشورنس اور پنشن اسکیمیں) کی خصوصیات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ اس کے باعث گذشتہ کچھ برسوں میں عالمی معاشی نظام میں شمولیت کے مقصد کے حصول کے سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے ۔ وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار ’مالی شمولیت اور خطرات کا ازالہ ‘ کے موضوع پر عالمی بینک کی جانب سے منعقدہ ایک اہم سالانہ تقریب میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے کیا۔
اس سے قبل وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی ، وزارت خزانہ کے محکمہ برائے اقتصادی امور کے سکریٹری جناب شکتی کانت داس کے ہمراہ واشنگٹن ڈی سی کے تاریخی ڈی اے آر کانسٹی ٹیوشن ہال میں کل آئی ایم ایف – عالمی بینک کے سالانہ مکمل اجلاس 2016 میں شرکت کی ۔
آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر وزیر خزانہ نے اپنے سری لنکا ، چین اور ایران کے ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی اور باہمی تعاون اور متعدد کثیر جہتی فورموں پر مشترکہ موقف اپنانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ۔
وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی اس وقت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کی غرض سے واشنگٹن ڈی سی کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر ارجت پٹیل ، محکمہ برائے اقتصادی امور کے سکریٹری شکتی کانت داس اور چیف مالی مشیر ڈاکٹر اروند سبرامنیم اور دیگر افسران ان کے ہمراہ ہیں۔