
با لواسطہ ٹیکسوں کی وصولی میں 25.9 فیصد کا اضافہ
ئی دہلی،10 اکتوبر: رواں مالی سال ، 2016-17 ء کے دوران ستمبر ، 2016 ء تک بالواسطہ ٹیکسوں ( سنٹرل ایکسائز ، سروس ٹیکس اور کسٹمز ) کی وصولی کے اعداد و شمار کے مطابق 4.08 لاکھ کروڑ روپئے کی مجموعی ٹیکس کی وصولی ہوئی ہے ، جو کہ گذشتہ مالی سال ، 2015-16 ء کی اسی مدت کے دوران کی گئی ٹیکس کی مجموعی وصولی سے 25.9 فی صد زیادہ ہے ۔ مالی سال 2016-17 ء کے لئے بالواسطہ ٹیکسوں کے بجٹ تخمینہ کا 52.5 فی صد ٹیکس ستمبر ، 2016 ء تک وصول کیا جا چکا ہے ۔
سنٹرل ایکسائز کے تحت اپریل تا ستمبر ، 2016 ء کے دوران 1.83 لاکھ کروڑ روپئے کی مجموعی ٹیکس وصولی ہوئی ہے ، جب کہ پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 1.25 لاکھ کروڑ روپئے کے ٹیکس کی وصولی ہوئی تھی ۔ اس طرح پچھلے سال کے مقابلے اس سال 46.3 فی صد کا اضافہ ہوا ہے ۔
سروس ٹیکس کے تحت اپریل تا ستمبر ، 2016 ء کے دوران 1,16,975 کروڑ روپئے کی مجموعی ٹیکس وصولی ہوئی ہے ، جب کہ پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 95,780 کروڑ روپئے ٹیکس کی وصولی ہوئی تھی ۔ اس طرح اس میں بھی 22.1 فی صد کا اضافہ درج ہوا ہے ۔
کسٹمز کے تحت اپریل تا ستمبر ، 2016 ء کے دوران 1.08 لاکھ کروڑ روپئے کی مجموعی ٹیکس کی وصولی ہوئی ہے ، جب کہ گذشتہ مالی سال کی مدت کے دوان 1.03 لاکھ کروڑ روپئے کی وصولی ہوئی تھی ۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلے اس میں بھی 4.8 ٖفی صد کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔